crossorigin="anonymous"> عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگانے پر تحریک انصاف نے مریم نواز کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا - societynewspk

عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگانے پر تحریک انصاف نے مریم نواز کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا

عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگانے پر تحریک انصاف نے مریم نواز کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف ان کی جانب سے شروع کی گئی ‘متنازع’ سوشل میڈیا مہم پر قانونی کارروائی کرے گی ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر ان کی جان کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے ۔

ڈان اخبار کے مطابق گزشتہ روز مریم نواز نے عمران خان کے 2 مبینہ بیانات اور ان کے درمیان موازنہ کرنے کے لیے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قرآن مجید کی آیات شیئر کی تھیں۔انہوں نے یہ بھی ٹوئٹ بھی کیا تھا کہ یہ شخص (عمران خان) مذہب کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے اور اپنے جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہا ہے۔مریم نواز نے لکھا تھا کہ اپنے ایمان اور ملک کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button