تحریک انصاف کے ملتان سے ایم پی اے پی پی 214 نواب ظہیرالدین علیزئی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تحریک انصاف کے ملتان سے ایم پی اے پی پی 214 نواب ظہیرالدین علیزئی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ملتان (سوسائٹی نیوز)
تجریک انصاف کے ایم پی اے پی پی 214 نواب ظہیرالدین خان علیزئی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
نواب ظہیرالدین علیزئی نے کہا کہ میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے سیاست سے الگ ہو رہا ہوں۔
میں اپنے حلقے کے تمام معززین دوست احباب اپنے ووٹرز سپورٹرز اور ہر عام آدمی کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دو مرتبہ جنرل الیکشن 2013 اور 2018 میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا مجھے عزت بخشی اور میں نے بھی حلقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے 12 سال کی سیاست کے دور میں ایک روپے کا بھی روادار نہیں۔ میرے گھر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اپنے حلقے کی غیور عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔