وفاقی وزراء مریم اورنگزیب،میاں جاوید لطیف اور ایم ڈی پی ٹی وی کیخلاف پنجاب میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور ( سوسائٹی نیوز )
مسلم لیگ (ن) کے دو اہم رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں درج کیا گیا۔
ْ

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کی جانب سے کہا گیا کہ جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی راشد بیگ اور پروگرام کے پروڈیوسر کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دینگے ۔