پیپلزپارٹی کی 55ویں یوم تاسیس کی تقریب مخدوم سید احمد محمود کی زیر صدارت منعقد

لاہور (سوسائٹی نیوز)
سابق گورنر پنجاب صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی زیر صدارت پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا جس میں خواجہ رضوان ، ایم پی اے شازیہ عابد، عبدالقادر شاہین، حاجی رمضان بھلر، سرور عباس، رانا طار ق محمود، آصف خان دستی، خالد حنیف لودھی، ملک ریاض سامٹیہ، سید عطاء حیدر گیلانی، ملک سلیم، شاہ رخ ملک، حبیب الرحمن گوپانگ، حیدر کفیت عباس، کاشف رسول، راو ساجد علی، احسن قاضی، اعجاز شاہ، ملک نسیم لابر، میر واثق ترمذی، امداد عباسی، سلیم مغل، ولید تبسم اور دیگر پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی،
اس موقع پر مخدوم احمد محمود نے ہدایت جاری کیں کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی جائینگی،
جس میں ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، سٹی، تحصیل تنظیموں سمیت پارٹی کے الائیڈز ونگز منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و فیڈرل کونسل اور ممبران پنجاب کونسل اپنے اپنے حلقوں اور علاقوں کی پارٹی تنظیموں کے پروگرام و تقریبات میں شرکت یقینی بنا کر یوم تاسئیس کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ شایان شان طریقے سے منائینگے،
انہوں نے کہا کہ ملک کے باشعور عوام نے نیازی رانگ مارچ کو یکسر مسترد کردیا، ناکام نیازی ٹولہ اہم اور آئینی تعیناتیوں پر اپنی سیاست کرکے انہیں متنازع بنانے کی کوشش میں مصروف ہے، نیازی ٹولے کے مذموم عزائم عوام پر کھل چکے، انہیں اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا،
اس موقع پر پارٹی نے ملکی سیاسی اقتصادی معاشی صورتحال اور موجودہ اتحادی حکومت کی کارکردگی پر اعتمانان کا اظہار کیا گیا،
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیرخارجہ پالیسیوں اور سفارتکاری کی وجہ سے آج دنیاء بھر میں تنہائی جیسی صورتحال سے باہر لانے پر مبارکباد دی گئی،سعودی عرب ، امریکہ ، چین، سمیت دیگر بین الاقوامی قوتوں میں اپنا اعتماد بحال کرنے سمیت انہیں پاکستانی پالیسیوں کا گرویدہ بنایا،
ملکی اداروں خاص کر افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں اور سفارتی کامیابیوں نے اہم کردار ادا کیا۔