crossorigin="anonymous"> ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے - societynewspk

ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد/کراچی/لاہور(سوسائٹی نیوز )

 ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

پاکستان کا پچھتر واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

فوجی جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور خوش حالی کی دعائیں کی گئیں۔

مصور پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی باوقار تقریب منعقد ہوئی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی گارڈز تبدیل ہوئے اور پاک بحریہ کے کیڈٹس نے ذمہ داری سنبھال لی۔

اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا، ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوئی۔

لاہور میں ایوب اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا، اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button