crossorigin="anonymous"> ساتویں تھل جیپ ریلی 17سے 20نومبر تک صحرائے تھل میں منعقد ہو گی۔محمد نعمان،شیخ محمد عاصم سعید و دیگر کی پریس کانفرنس - societynewspk

ساتویں تھل جیپ ریلی 17سے 20نومبر تک صحرائے تھل میں منعقد ہو گی۔محمد نعمان،شیخ محمد عاصم سعید و دیگر کی پریس کانفرنس

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

ساتویں تھل جیپ ریلی 2022 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا.ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی)کے زیر اہتمام میگا موٹر سپورٹس ایونٹ 17 تا 20 نومبر ملتان کے قریب واقع صحرائے تھل میں منعقد ہوگا۔

اس بات کا اعلان ٹی ڈی سی پی کے ایونٹ منیجر محمد نعمان نے آج ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی ملتان اشعر اقبال ملک، ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وائس پریذیڈنٹ شیخ محمد عاصم سعید، سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ سہیل طفیل، سابق وائس پریزیڈنٹ نوید اقبال چغتائی، انس خان خاکوانی اور سیکرٹری ایوان محمد شفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ایونٹ منیجر محمد نعمان نے مزید کہا کہ ساتویں تھل جیپ ریلی چار روز پر مشتمل ہو گی جو کہ 17 نومبر سے شروع ہو کر20 نومبر کو اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی کا ٹریک 200 کلومیٹر کے لگ بھگ ہوگا جس میں 14 آبزرویشن پوسٹیں،9پوسٹوں پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس اور ریکوری کے انتظامات کئے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس سال ملک بھر سے ایک سو سے زائد ریسرز کی آمد متوقع ہے۔ساتویں تھل جیپ ریلی میں پہلی مرتبہ خواتین کی بھی دو کٹیگریز متعارف کرائی جارہی ہیں اور اب خواتین سٹاک اور پری پیئرڈ کیٹگریز میں حصہ لیں گی۔

ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وائس پریذیڈنٹ شیخ محمد عاصم سعید نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی کے بعد ملتان کے قریب صحرائے تھل میں جیپ ریلی کا انعقاد ٹی ڈی سی پی کی اہم کامیابی ہے جس کے خطہ کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس اہم موٹر سپورٹس ایونٹ میں ایوان تجارت وصنعت ملتان ٹی ڈی سی بھی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر قسم کے تعاون کے لیے بھی تیار ہے۔قدرت نے پاکستان کو پہاڑ، صحرا،دریا اور سمندر جیسی نعمتوں سے نوازا ہے۔ سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ حکومت اس سیکٹر پر توجہ دے تو نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک کی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button