سانحہ بارکھان کے ملزمان کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

سانحہ بارکھان کے ملزمان کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ بارکھان میں سردار عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے خان محمد مری کے اہل خانہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے اس سانحہ کا ازخود نوٹس لینے اور حکومت بلوچستان سے عبدالرحمان کھیتران کی وزارت ختم کرنے اور اسے ساتھیوں سمیت فوری گرفتار کر کے سرعام پھانسی پر چڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔حکومت بلوچستان عبدالرحمن کھتران اور ساتھیوں کے خلاف فوری کارروائی کرے تاکہ آئندہ کسی کو ایسا کام کرنے کی جرات نہ ہو۔