crossorigin="anonymous"> حضور اکرم کی ولادت باسعادت کا جشن مناتے رہیں گے۔زاہد بلال قریشی - societynewspk

حضور اکرم کی ولادت باسعادت کا جشن مناتے رہیں گے۔زاہد بلال قریشی

حضور اکرم کی ولادت باسعادت کا جشن مناتے رہیں گے،زاہد بلال قریشی
آمد مصطفی سے دنیا میں ظلم کے اندھیرے ختم ہوگئے،ملک محمد زاہد

ملتان ( سوسائٹی نیوز )

میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے 7واں جلوس بزم عاشقان رسولﷺ کے زیر اہتمام نواں بھٹہ نواب پور روڈ سے شروع ہوکر جلال مسجد سے ہوتا ہوا گلگشت گول باغ سے گزرتا ہوا دیوان کے باغ نواب پور روڈ پر اختتام پذیر ہوا جس کی قیادت میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی،ملک محمد زاہد اور تسلیم قریشی عطاری نے کی جس میں شریک مہمانان میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے دیگر تمام تنظیموں کے قائدین پیر عزیزالرحمن خان قادری، حاجی اقبال عادل قادری، شرافت علی، عامر علی وینس قادری،قاری اعجاز عطاری، حافظ شرافت مرزا، صاحبزادہ ریاض نظامی، محمد صدیق قریشی، محمد صابر انصاری، محمد منیر روحانی،محمد عامر اقبال، عمران نقشبندی، ملک امیر بخش چیئرمین،محمد جلال عطاری،ملک محمد ندیم،محمد عمران احمد،عاصم نور،محمد جاوید،محمد جنید تھے۔

صدر میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمد مصطفی ﷺ سے ظلم کے اندھیرے ختم ہوگئے اور دنیا میں اجالا ہوگیا ملک محمد زاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے آقا و مولا کی ولادت باسعادت کا جشن مناتے رہیں گے اور ہر سال انشاءاللہ بڑھ چڑھ کر خوشیاں منائیں گے دنیا میں ظلم و ستم کا خاتمہ ہوا میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان کے دیگر تمام قائدین نے کہا ہم اپنے آقا و مولا کی سیرت پر عمل کرکے ہی دنیا میں تمام مصائب سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیںریلی کے اختتام پر درودوسلام اور دعا ہوئی جس میں ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی۔

ملتان : میلاد فاوّنڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولﷺ کے زیر اہتمام 7واں جشن میلاد النبی ﷺ جلوس نواں بھٹہ نواب پور روڈ کی قیادت زاہد بلال قریشی،ملک محمد زاہد اور تسلیم قریشی عطاری کر رہے ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button