crossorigin="anonymous"> مخدوم جاوید ہاشمی کی فیملی کیخلاف محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضے کا کیس غلط قرار دیکر خارج - societynewspk

مخدوم جاوید ہاشمی کی فیملی کیخلاف محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضے کا کیس غلط قرار دیکر خارج

مخدوم جاوید ہاشمی کی فیملی کیخلاف اوقاف زمین پر قبضے کا کیس غلط قرار دیکر خارج،

اللہ پاک نے آج پھر سرخرو کیا ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی

ملتان (سوسائٹی نیوز)

 سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی ایک اور کیس میں سرخرو ہو گئے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں اینٹی کرپشن ملتان نے جاوید ہاشمی کے خاندان پر محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ کا الزام لگایا تھا۔ اینٹی کرپشن نے 2020 میں مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور بھتیجے شاہ زیب ہاشمی پر محکمہ اوقاف کی 61 ایکڑ زمین پر قبضے کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے آج اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر کو غلط قرار دیکر خارج کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اینٹی کرپشن نے اختیارات سے تجاوز کیا اور جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کی۔

اینٹی کرپشن کی عدالت کے خصوصی جج عتیق الرحمان نے فیصلہ سنایا۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ فیصلہ سننے کے بعد کہا کہ اللہ پاک نے آج پھر سرخرو کیا۔ تحریک انصاف کے دور میں جھوٹے مقدمات درج ہوئے۔ تحریک انصاف کے دور میں میرا گھر اور املاک بھی مسمار کی گئیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button