crossorigin="anonymous"> سینئر صحافی اختر عزیز کا انتقال،نماز جنازہ کل بروز اتوار اڈھائی بجے بمقام علامہ اقبال پارک نواں شہر ملتان - societynewspk

سینئر صحافی اختر عزیز کا انتقال،نماز جنازہ کل بروز اتوار اڈھائی بجے بمقام علامہ اقبال پارک نواں شہر ملتان

ملتان (سوسائٹی نیوز)

سینیئر صحافی روزنامہ طوفان اور جلترنگ کے چیف ایڈیٹر اختر عزیز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ اج بروز اتوار اڑھائی بجے دن ایم سی سی گراونڈ سے ملحقہ علامہ اقبال پارک نواں شہر میں ادا کی جائے گی ۔

سوگوار خاندان میں چار بیٹے أصف رحمن سہیل اختر۔ عارف عمران۔ علی شان اور دو بیٹیاں شامل ہیں جبکہ مرحوم کی اہلیہ اور جواں سال بیٹے کاشف ریحان ایڈوکیٹ پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مرحوم اختر عزیز نے اپنے صحافتی سفر کا اغاذ روزنامہ افتاب سے کیا تھا اور اب طویل عرصہ سے اپنے اخبارات چلا رہے تھے۔ ان کا نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ بالقابل انکم ٹیکس افس نواں شہر سے اٹھایا جائے گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button