crossorigin="anonymous"> محکمہ سوشل و یلفیئر بہترین سوشل سروسز جاری رکھنے کیلئے سماجی اداروں کی سپورٹ جاری رکھے گا۔ نعیم احمد - societynewspk

محکمہ سوشل و یلفیئر بہترین سوشل سروسز جاری رکھنے کیلئے سماجی اداروں کی سپورٹ جاری رکھے گا۔ نعیم احمد

ملتان(سوسائٹی نیوز)

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان نعیم احمد نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ہہترین سوشل سروسز کو جاری رکھے ہوِئے ہے۔ سماجی اداروں کی سماجی خدمات کے کاموں کوبھرپور سپورٹ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی رہنما و صدر شعور ترقیاتی تنظیم اور چیف کوارڈینٹر سول سو سائٹی فورم شاہد محمود انصاری اور سماجی رہنما صدر روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ڈاکٹر فاروق خان لنگاہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

قبل ازیں سماجی رہنماوں نے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر شاہد محمود انصاری نے اس توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم احمد بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان میں اپنے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے سماجی و رفاہی سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں گے اور سماجی تنظیموں کے استعداد کار بڑ ھانے کے حوالے سے انکی رہنماء بھی کرتے رہیں گے۔

ملتان: سماجی رہنما و صدر شعور ترقیاتی تنظیم شاہد محمود انصاری ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نعیم احمد کو عہدے کا چارج سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کر رہے ہیں، سماجی رہنما ڈاکٹر فاروق خان لنگاہ ہمراہ ہیں۔۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button