crossorigin="anonymous"> قصور میں لاوارث لاش کی بیحرمتی کا انسانیت سوز واقعہ،مشیر وزیراعلی طارق زمان گجر کے نوٹس لینے پر ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے 4ملازمین معطل کر دیئے - societynewspk

قصور میں لاوارث لاش کی بیحرمتی کا انسانیت سوز واقعہ،مشیر وزیراعلی طارق زمان گجر کے نوٹس لینے پر ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے 4ملازمین معطل کر دیئے

ملتان (سوسائٹی نیوز )

قصور میں لاوارث لاش کی بیحرمتی کا انسانیت سوز واقعہ۔مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر کا نوٹس۔کمشنر نے چار افراد کو معطل کر دیا۔گزشتہ روز قصور میں میونسپل کارپوریشن کی ٹریکٹر ٹرالی میں ایک لاوارث لاش کو لایا گیا۔کارپوریشن کا عملہ لاش کو قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ذرایع کے مطابق کارپوریشن کا عملہ لاوارث لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے لے کر آیا تھا۔تدفین کرنے کی بجائے قبرستان کی دیوار کے ساتھ پھینک کر چلے گئے۔

واقعہ کا علم ہونے پر مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے سی او میونسپل کارپوریشن قصور راشد محمود سے رابطہ کیا۔اور واقعہ بارے دریافت کیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قصور سے رابطہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے لاوارث لاش کی بے حرمتی کے مرتکب کارپوریشن کے چار ملازمین فیصل جمیل سینٹری سپروائزر،محمد اجمل سینٹری انسپکٹر،محمد راشد اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کاشف کو فوری طور پر معطل کر دیا،ڈپٹی کمشنرنے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جو ذمہ داران کے خلاف انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری طارق گجر کا کہنا تھا کین وارث لاش کے ساتھ بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔معطلی کافی نہیں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔انہیں انکوائری کے بعد نوکریوں سے برخاست کریں گے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں یقینی بنائیں گے کل اور صلاحیتوں کو باوقار طریقے سے دفن کیا جائے۔

 

ملتان:قصور میں لاوارث لاش کی حرمتی کے سلسلے میں مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر پریس کانفرس کررہے ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button