ضلعی انتظامیہ جلوس ہائے میلاد کے انتظامات کیلئے سکیورٹی اور روٹس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی۔ . متحدہ میلاد کونسل نے جلوس ہائے میلاد کا شیڈول جاری کر دیا

آمدِ مصطفےٰ سے ظلمت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کا خاتمہ اورامن کاسورج طلوع ہوا۔خواجہ پیر شفیق اللہ البدری
ماہ میلاد کو مذہبی جوش و خروش اورمحبت رسول کے جذبے کے ساتھ دھوم دھام سے منائیں گے۔ایوب مغل،مرزاارشدالقادری
ماہ ربیع الاول میں تمام جلوس ہائے میلاد کو شانِ اہلبیت وصحابہ سے منسوب کیا جائے گا،یکم تا ۱۱ ربیع الاول 25 جلوس نکالے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ جلوس ہائے میلاد کے بہترین انتظامات کیلئے سکیورٹی اورروٹس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی
متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے حوالے سے متحدہ میلاد مارچ سے قائدین کے خطاب
ملتان ( سوسائٹی نیوز)
متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے حوالے سے متحدہ میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے قائدین اورعلماء و مشائخ نے کی جن میں خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری،مرزاارشدالقادری،راؤ عارف رضوی،رکن الدین ندیم حامدی،پیر افضل فرید چشتی،ڈاکٹر ارشد بلوچ،قاضی بشیراحمد گولڑوی،علامہ رکن الدین قادری،علامہ قاری توفیق حامدی،پیر غلام جیلانی نقشبندی،پیر ذیشان سیفی،مفتی سعیداختر قادری،پیر مظہر صدیق چشتی،پیر غلام مختار سواگ،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،شفقت طلال تاشفین،ملک عمران یوسف،فیصل وارثی،محمد آصف،صدر رضا سعیدی،مسعود خالد علوی،رانا غلام مرتضیٰ،احسان علوی،دانش مرزا اوردیگر شامل تھے۔
متحدہ میلاد مارچ میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اورعاشقان رسول نے شرکت کی۔شرکاء نے آمد مصطفےٰ مرحبا مرحبا کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔متحدہ میلاد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ایک امتی کیلئے اپنے نبی کی ولادت سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوسکتی،ہم اپنے آقا کا جشن ولادت مذہبی جوش و خروش اورمحبت رسول کے جذبے کے تحت دھوم دھام سے منائیں گے اوراس سال جشن عید میلاد میلادالنبی کے حوالے سے تمام جلوسوں کو شانِ اہلبیت وصحابہ سے منسوب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ولادت مصطفےٰ سے کائنات ایک عظیم انقلاب سے آشنا ہوئی۔ظلمت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کا خاتمہ ہوا اورامن و محبت کا سورج طلوع ہوا۔ہمارے پیارے نبی کو اللہ پاک نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔آپ کی تشریف آوری سے غریبوں،یتیموں،مظلوموں اور بے آسرا طبقات نے سراٹھا کر جینا سیکھا۔آپ نے معاشرے کے تمام طبقات کیلئے حقوق و فرائض کا چارٹر پیش فرمایا۔آپ کی سیرت طیبہ کی روشنی سے سارا عالم منور ہے۔آپ نے انسانیت کو جینے کا ڈھنگ عطا فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی سیرت پاک کو تمام انسانوں کیلئے نمونہ کامل بنا کر بھیجا۔
ملتان: متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ متحدہ میلاد مارچ کی قیادت خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری،مرزاارشدالقادری،راؤ عارف رضوی،رکن الدین ندیم حامدی،پیر افضل فرید چشتی،ڈاکٹر ارشد بلوچ،قاضی بشیراحمد گولڑوی،علامہ رکن الدین قادری،علامہ قاری توفیق حامدی،پیر غلام جیلانی نقشبندی،پیر ذیشان سیفی،مفتی سعیداختر قادری،پیر مظہر صدیق چشتی،پیر غلام مختار سواگ،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،شفقت طلال تاشفین،ملک عمران یوسف،فیصل وارثی،محمد آصف،صدر رضا سعیدی،مسعود خالد علوی،رانا غلام مرتضیٰ،احسان علوی،دانش مرزا،مصباح الدین حامدی اوردیگر کررہے ہیں۔
متحدہ میلاد کونسل نے یکم تا ۲۱ ربیع الاول جلوس ہائے میلاد کا شیڈول جاری کردیا۔
اتحاد میں شامل مختلف جماعتیں،مدارس اورعلمائے کرام دودرجن سے زائد جلوسوں کا اہتمام کریں گی،30 روزہ محافل میلاد منعقد ہونگی۔
متحدہ میلاد کونسل کے رہنماؤں کا جلوس ہائے میلاد کے روٹس کا معائنہ،مسائل کا جائزہ لیا۔
پیارے آقا کا جشن ولادت دھوم دھام سے منائیں گے۔راؤ محمد عارف رضوی
متحدہ میلاد کونسل کے سیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی نے شیڈول کا اعلان کیا
ملتان ( سوسائٹی نیوز)
متحدہ میلاد کونسل کے سیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی نے یکم تا ۲۱ ربیع الاول میلاد ہائے جلوس کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے،ہر مسلمان اپنے اپنے انداز میں اپنے پیارے نبی کی ولادت کا جشن مناتا ہے۔امسال متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے 25 جلوس ہائے میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ 30 روزہ محافل میلاد بھی منعقد ہونگی۔
یہ جلوس متحدہ میلاد کونسل میں شامل جماعتیں،مدارس اورعلمائے کرام منعقد کریں گی۔ان جلوسوں میں میلاد ریلیاں اور مشعل بردار جلوس بھی شامل ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی متحدہ میلاد کونسل اپنے پیارے آقا کا جشن ولادت دھوم دھام سے منائے گی۔گذشتہ روز متحدہ میلاد کونسل کے قائدین مرزارشدالقادری،خواجہ پیرشفیق اللہ البدری،رکن الدین ندیم حامدی،علامہ امیراظہر سعیدی،افضل فرید چشتی،قاری توفیق حامدی اور دیگر نے جلوس ہائے میلاد کے مختلف روٹس کا معائنہ کیا اور روٹس پر موجود مسائل کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے قائدین کا کہنا تھا کہ ہم مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلوس ہائے میلاد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔(شیڈول لف ہے)
