crossorigin="anonymous"> روضہ رسول(ریاض الجنہ) میں رکنے کا دورانیہ مقرر - societynewspk

روضہ رسول(ریاض الجنہ) میں رکنے کا دورانیہ مقرر

روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں رکنے کا دورانیہ مقرر

مدینہ منورہ (سوسائٹی نیوز)

سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں ٹھہرنے کا دورانیہ 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں نماز کی سہولت اور کسی بھی دشواری سے بچانے کے لیے انتظامیہ نے نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔

حج سیریز کے دوران روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں ادائیگی نماز کے لیے 7 منٹ دیے گئے تاکہ عازمین کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔

صرف انہی عازمین کو اندر داخلے کی اجازت ہے جن کے پاس پرمٹ ہوتا ہے۔ روضہ رسول ﷺ میں داخلے کے خواہشمند افراد توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینے کے پابند ہیں۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ ریاض الجنہ میں زائرین کو 10 منٹ رکنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button