crossorigin="anonymous"> الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا - societynewspk

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے 33 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
33 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 16 مارچ کو ہوگی، نوٹیفیکیشن

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، *این اے 52، این اے 53، این اے 54*، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے.

شیڈول کے مطابق 3 فروری کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے،

9 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور 13 فروری تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 فروری تک متعلقہ ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائیگا۔

21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ جبکہ پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button