crossorigin="anonymous"> اشرف خان لنگاہ کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج کیئے جائیں اور جھوٹے مقدمات درج کرانیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ظہور دھریجہ،ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ - societynewspk

اشرف خان لنگاہ کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج کیئے جائیں اور جھوٹے مقدمات درج کرانیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ظہور دھریجہ،ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ

(سوسائٹی نیوز)ملتان

اشرف لنگاہ سرائیکی تحریک کا قیمتی اثاثہ ہے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کر کے جھوٹے مقدمات ختم نہ کیے گئے تو پورے وسیب میں بھر پور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ نے سرائیکی رہنما اشرف لنگاہ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر اشرف لنگاہ نے بتایا صوبہ سرائیکستان کیلئے جدو جہد کرنے پر سرائیکی صوبے کے مخالفین نے صوبے کے مختلف تھانوں میں میرے اور میرے خاندان کے خلاف 35 جھوٹے مقدمات درج کرائے مجھے میرے بھائیوں اور میرے بیٹوں کو مناواں تھانہ لاہور لے گئے جہاں بد ترین تشدد کیا گیا اور بعد ازاں لاہور کے دیگر تھانوں میں بھی تشدد کرایا جاتا رہا اور تشدد کے وقت کہا جاتا رہا کہ سرائیکی صوبہ تحریک سے توبہ کر لو ورنہ عبرت کا نشان بنا دیں گے جس پر میں نے کہا کہ مر تو سکتا ہوں لیکن سرائیکی صوبہ تحریک نہیں چھوڑ سکتا۔

اشرف لنگاہ نے کہا کہ میں نے سالہا سال سے ظلم کا سامنا کیا اور مقدمات کو فیس کر رہا ہوں 27 جھوٹے مقدمات خارج ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ مخالفوں کا اعلیٰ کار ماسٹر عبدالرحمان پیپل مرالی مجھے پنجاب پولیس کے ظلم کے سامنے جھکانے کے درپے ہے میں اپنے وسیب اور تمام قوم پرست سرائیکی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں وہ میرا ساتھ دیں ظہور دھریجہ اور ملک جاوید چنڑ نے کہا کے ہم آپ کے ساتھ ہیں ظلم کے خلاف جنگ کریں گے اور صوبے کے خلاف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو توڑ دیں گے۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ اشرف لنگاہ کی جرات سرائیکی تحریک کے کارکنوں کیلئے قابلِ تکلیف ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام جھوٹے مقدمات خارج کیے جائیں اور جھوٹے مقدمات درج کرانے والے سازشی عناصر کے خلاف دفعہ 182 کی کاروائی کی جائے اور آئی جی پنجاب سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان جھوٹے اور بے بنیاد پرچوں کی مکمل انکوائری کی جائے۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ ہم حکومت کو واضح کرتے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں سرائیکستان کا راستہ نہیں روک سکتیں ہم ہر صورت اپنا حق صوبہ سرائیکستان لیں گے

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button