crossorigin="anonymous"> توشہ خانے کے تحائف اب عوام کے سامنے،وزیراعظم شہباز شریف نے نئی روایت قائم کر دی - societynewspk

توشہ خانے کے تحائف اب عوام کے سامنے،وزیراعظم شہباز شریف نے نئی روایت قائم کر دی

وزیر اعظم کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام بھی دیکھ سکے گی، شہباز شریف نے نئی روایت قائم کر دی

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سرکاری خزانے میں جمع کروا دیے اور ان کی ہدایت پر تحائف کو مستقل طور پر وزیر اعظم ہاؤس میں رکھا جائے گا جنہیں عوام بھی دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں نئی روایت قائم کر دی، وزیر اعظم کو ملنے والے غیر ملکی تحائف وزیر اعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے۔

بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف عوام بھی دیکھ سکیں گے، وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعظم ہاؤس میں جگہ بھی مختص کر دی گئی۔

بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وزیر اعظم نے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیے ہیں، توشہ خانے میں جمع کروائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔ قیمتی تحائف وزیر اعظم کو خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے۔

تحائف میں ہیرے جڑی 2 قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں، ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ روپے بتائی گئی ہے، اس کے علاوہ قیمتی قلم، انگوٹھی، کف لنکس اور خوشبویات کے تحائف بھی توشہ خانےمیں جمع کروائے گئے ہیں۔

شہباز شریف اس سے قبل بطور وزیر اعلیٰ بھی 10 سال تک ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرواتے رہے ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button