حکومت معاشی حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام۔کونسلر اتحاد کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف مظاہرے حاجی محمد یوسف انصاری کا خطاب
حکومت معاشی حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام، مہنگائی کے جن نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،
گریڈ 18 کے افسران کی تنخواہوں میں کمی اور مراعات بند کر دی جائیں۔
حاجی محمد یوسف انصاری ضلعی صدر کونسلر اتحاد
ملتان( سوسائٹی نیوز )
مہنگائی کے جن نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ غریب آدمی ذہنی طور پر مر چکا ہے۔ قیام پاکستان سے لیکر اب تک ایسے حالات کبھی نہیں ہوئے جن کا سامنا آج اس ملک کے عوام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کونسلرز اتحاد کے ضلعی صدر حاجی محمد یوسف انصاری نے کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈاکٹر اکرم شاد،حافظ نذر روانی، اشفاق ندیم ایڈوکیٹ، چوہدری لطیف گجر،حافظ ظفرقریشیئ، غلام اصغر ساہی،محمد یوسف ندیم،پرویز اقبال ایڈوکیٹ،احسان علی قریشی، مقبول انصاری،محمد رضا مہروی، محمد یعقوب،امین بابر،کلیم حسین،طلحہ انصاری و دیگر نے شرکت کی۔
انہوں کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافہ نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور شنید ہے کہ کچھ ہی دنوں میں پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے جو سراسر عوام کو خودکشیاں کرنے کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔حکمران طبقہ عیش کی زندگی بسر کر رہا ہے ایک طرف سرکاری خزانے سے بھاری رقوم تنخواہوں کی مد میں وصول کی جارہی ہے تو دوسری طرف مراعات کے نام پر اربوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں ملک دیوالیہ ہونے کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عملی طور پر معاشی حالات قابو کرنے کے سلسلے میں بلکل ناکام ہو چکی ہے۔ پورے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے جبکہ دو بڑے سیاسی خاندان بیرون ملک میں پڑا اپنا پیسہ لانے پر کسی قیمت پر راضی نہیں دکھائی دے رہے اور ہر بات پر سزا اس ملک کے غریب عوام کو دی جا رہی ہے جو اب معاشی طور پر موت کے منہ میں جا چکی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گریڈ 18سے اوپر کے سرکاری ملازمین کی نہ صرف تنخواہوں میں واضح کمی کی جائے بلکہ ان کو دی جانے والی مراعات جن میں ٹی اے ڈی اے،پٹرول،سفری اخراجات فوری طور پر بند کیے جائیں اور بیرون ممالک دوروں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔
ملتان: مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظارے کی قیادت ضلعی صدر حاجی محمد یوسف انصاری کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر اکرم شاد،حافظ نذر روانی، اشفاق ندیم ایڈوکیٹ، چوہدری لطیف گجر،حافظ ظفرقریشیئ، غلام اصغر ساہی،محمد یوسف ندیم،پرویز اقبال ایڈوکیٹ،احسان علی قریشی، مقبول انصاری،محمد رضا مہروی، محمد یعقوب،امین بابر،کلیم حسین،طلحہ انصاری ،محمد عثمان، گلریز یوسف، محمد ثقلین و دیگر بھی مظاہرے میں شریک ہیں