crossorigin="anonymous"> حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ، تجربہ کارٹیم نے قوم کو رلا دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی - societynewspk

حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ، تجربہ کارٹیم نے قوم کو رلا دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ،تجریہ کارٹیم نے قوم کو رلا دیا ہے۔شاہ محمود قریشی

ملتان(سوسائٹی نیوز )

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے قوم کو تحفہ پیش کردیا ہے۔آٹھ روپے بجلی یونٹ میں اضافے کا اشارہ دے دیا ہے۔ مریم جب ملتان آئیں تو ان سے کچھ سوال پوچھا تھا۔مریم سے میرا سوال تھا کیا آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جی ہاں آج ٹیک دیئے ہیں۔حکومت ملک کو نو مہینے میں دیوالیہ کرچکی ہے۔تجربہ کا رٹیم ہے قوم گھبرائے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق پارلیمانی سیکرٹر ی اطلاعات ندیم قریشی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر‘ شیخ طاہر‘ شیخ واجد شوکت‘ قاضی نعیم‘ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی سمیت پی ٹی آئی ورکرز کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

انہوں نے کہا مریم بی بی سے پوچھتا ہوں محترمہ نوازشریف کا بیانیہ دفن کرنے کا بیان عامر ڈوگر نے دیا یا آپ کے شوہر نامدار کیپٹن صفدر نے دیا۔آپ بتائیے ورکر کنونشن میں سعد رفیق کا چہرہ مرجھایا کیوں دکھائی دے رہاتھا۔ شاہد خاقان عباسی نائب صدارت کیوں چھوڑ رہے ہیں۔ن لیگ میں دراڑ پڑ چکی ہے۔انہوں نے کہا ہماری حکومت کو مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار سے الگ کیا گیا۔ رجیم چینج کے بعد تجربہ کار لوگوں کی ٹیم لائی گئی جنہوں نے آج ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔ ایل سی کھولنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ جب ہماری حکومت گئی تو 176 کا ڈالر تھا آج 276 کا ہے مارکیٹ میں 292 میں مل رہا ہے۔پٹرول ڈیزل کی حکومت 35 روپے بڑھادی ہے۔جب پٹرول کی قیمت 150 روپے تھی اس وقت ان کے تجزیہ کار کہتے تھے پی ٹی آئی کی ناتجربہ کار حکومت ہے۔ 55 روپے کلو آٹا ملتا تھا آج 155 روپے مل رہا ہے دستیاب نہیں ہے۔آج کھاد دستیاب نہیں ہے۔ آج کسان پیکج کو پہلی مارچ سے ختم کرنے کا اشارہ دے دیا گیا ہے۔ملک میں بے روزگاری میں اضافہ، صنعتیں بند اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ عوام سے روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔ تجربہ کار ٹیم نے قوم کو رلا دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہماری حکومت نے کرونا کے باوجود ملکی معیشت کو سنبھالا اور عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ آج ان لوگوں نے غریب عوام کیلئے عمران خان کا جاری کیا گیا پروگرام صحت کارڈ بند کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہائیکورٹ نے 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کا کہا ہے آپ الیکشن سے فرار کیوں اختیار کر رہے ہیں۔آپ کو کس بات کا ڈر ہے، آپ پر گھبراہٹ کیوں طاری ہے۔ آپ لوگ جتنا مرضی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرلیں۔ جلد ہی آپ کو انتخابات کرنا پڑے گے۔ بطور سیاسی کارکن دیکھ رہا ہوں آئندہ انتخابات میں لوگ شیر کو ڈھیر کرینگے۔

انہوں نے کہا عمران خان نے کہا سائفر ایک حقیقت ہے۔ اور ہم آج بھی اپنے بیانیے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا ہم امریکہ کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ہم سمجھتے ہیں انہیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں بنتا۔انہوں نے کہاعمران خان نے جنرل باجوہ سے خفیہ ملاقاتیں نہیں کیں۔ صدر پاکستان نے برج کا کردار ادا کیا انکی ملک کی بھلائی کیلئے کوشش تھی۔انہوں نے کہا عمران خان کو ہٹانے کیلئے وفاداریاں تبدیل کی گئیں۔ انہوں نے کہا ملکی صورتحال پر آج ہندوستان کا وزیراعظم بغلیں بجارہا ہے۔ ایک اور فالس فلیگ کی تیاری ہورہی تھی جسے بے نقاب کیا گیا۔انہوں نے کہا ایک سرکاری میڈیا سیل خبروں کو سپن کرتا ہے۔سپن ڈاکٹرز عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا طالبان کیساتھ مذاکرات کی پہلی بار بات 2013 میں نوازشریف نے کی۔عمران خان نے کہا بیس سال سے افغانستان میں جنگ ہورہی تھی جس سے پاکستان اور افغانستان کا نقصان ہوا۔ہم نے کہا ہم امن کو موقع دیتے ہیں۔عمران خان نے پہلے دن کہا تھاافغانستان کے مسئلہ کا واحد حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔انہوں نے کہا ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے۔ ہماری حکومت کی رخصتی کے بعد ان کو بارڈر مینجمنٹ کس نے کرنی تھی عمران خان نے یا حکومت نے؟ اگر کوئی اسلحہ سمیت آتا ہے تو اسکو چیک کرنا کس کی ذمہ داری تھی۔ آج وہ سانحہ پشاور کو جواب نہیں دے پارہے مگر مچھ کے آنسو رورہے ہیں۔مذاکرات کے ایشو پر سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر تھے یہی بلاول اور شہباز موجود تھے۔

قبل ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ وہ مخدوم رشید میں مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مخدوم جاوید ہاشمی کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے این اے 156 میں مختلف یونین کونسلوں میں تقریبات میں شرکت کی#

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button