crossorigin="anonymous"> حکومت کو چھوٹے تاجروں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ مخدوم یزدانی گیلانی - societynewspk

حکومت کو چھوٹے تاجروں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ مخدوم یزدانی گیلانی

حکومت کو چھوٹے تاجروں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ مخدوم یزدانی گیلانی

 

ملتان ( سوسائٹی نیوز )

گیلانی خاندان کے سربراہ تحریک امن پاکستان کے چیئرمین مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ تاجروں پر عائد بھاری ٹیکسوں اور رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ مہنگائی کا باعث ہیں۔خاص طور پر چھوٹا تاجر طبقہ مہنگائی کی چکی میں اس قدر پس رہا ہے کہ اس سال عید کی خریداری بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز ٹریڈرز ونگ پاکستان پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے زیر اہتمام برلب نہر نو بہار میں افطار ڈنر میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا۔

 صدارت پیپلز ٹریڈرز ونگ پاکستان پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مخدوم سید مطلوب حسین بخاری نے کی۔ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ نائب صدرپیپلز ٹریڈرز ونگ ساؤتھ پنجاب میزبان تھے۔ پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، ملک ظفر ہانس،پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی سٹی صدر عابدہ بخاری، امیدوار ایم پی اے شاہد رضا صدیقی،دربار سخی سلطان سورج میانی کے سجادہ نشین مخدوم صفت رضا شمسی،مسلم لیگ ن کے راہنما نواب تابش درانی،پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما کنور محمد زاہد،مخدوم شوکت بخاری، محمد شاہد بھٹی، ریاض خان لودھی، اللہ یار بلوچ، خواجہ شعیب، حاجی خلیل راں مہمانان خصوصی تھے۔

تقریب میں پیپلز پارٹی ٹریڈرز ونگ، ویمن ونگ اور سرائیکی راہنماوں و علاقے کے معززین نے بھی بھرپور شرکت کی۔

 مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے مخدوم سید مطلوب حسین بخاری کی قیادت میں ان کی پوری ٹیم اور محترمہ عابدہ بخاری کی قیادت میں ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا دونوں راہنما اپنے اپنے مقام پر محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں اور میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مخدوم سید غلام یزدانی نے کہا کہ میری اس تقریب میں شرکت پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ موجودہ حکومت کو چھوٹے تاجروں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔

ملک اللہ نواز وینس نے کہا ماضی میں سرائیکی وسیب کے ہر طبقہ کو نظر انداذ کیا گیا اور سرائیکی صوبے کے قیام میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں جس کی بدولت اج کا ہر طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے۔

مخدوم سید مطلوب بخاری اور عابدہ بخاری۔شاہد رضا صدیقی اور کنور زاہد خان نے کہا پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے سرائیکی وسیب کے حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد کی اور یہ واحد جماعت ہے جو ملک کو حالیہ بحران سے نجات دلا سکتی ہے۔ انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کامیاب خارجہ پالیسی اور پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

نواب تابش درانی نے کہا حکومت اور عدلیہ کے درمیان حالیہ کشیدگی سے ملک مزید بحران میں مبتلا ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ھے جسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

 میزبان ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں،ملک احسن اعوان، اصغر خان بلوچ،علی عباس بپی،ظفراللہ خان، خالد غفار،جاوید بھٹی،محمد زوار،محمد اجمل محمد قاسم،ساحل غفار،شرافت حسین محمد عمران،بلال خان،محمد بشیر،محمد شفیق، محمد کاشف،محمد شاہد،بلا ل جٹ،مصباح رحیم،جنت بی بی،روبینہ سلیم،عائشہ ندیم،زہرا سلیم،مریم نازسمیت دیگر نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی۔

ملتان۔پیپلز ٹریڈرز ونگ پاکستان پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے زیر اہتمام افطار ڈنر کے موقع پرمخدوم سید غلام یزدانی گیلانی،ملک اللہ نوازوینس،مخدوم سید مطلوب بخاری، عابدہ حسین بخاری،ڈاکٹر عبدالغفار،مخدوم صفت رضا شمسی،شاہد رضا صدیقی،مخدوم شوکت بخاری،نواب تابش درانی،حاجی خلیل راں،ملک ظفر ہانس،شاہد بھٹی،ریاض خان،اللہ یار بلوچ،خواجہ شعیب،ظفراللہ،خا لد غفارو دیگر شرکاء کا گروپ فوٹو

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button