crossorigin="anonymous"> حکومت عید میلاد النبی کی تقریبات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے بجٹ میں باقاعدہ فنڈز مختص کرے۔ زاہد بلال قریشی،ڈاکٹر اشرف علی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر و دیگر رہنما میلاد فاونڈیشن پاکستان - societynewspk

حکومت عید میلاد النبی کی تقریبات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے بجٹ میں باقاعدہ فنڈز مختص کرے۔ زاہد بلال قریشی،ڈاکٹر اشرف علی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر و دیگر رہنما میلاد فاونڈیشن پاکستان

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلا ل قریشی، ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ، حاجی اقبال عادل قادری ، پیرعلامہ عزیز الرحمن خان قادری ، علامہ حامد الرحمن حامدی سلطانی ،ا قبال یوسف نقشبندی ، شیخ اظہر حسین ، پیر ڈاکٹر مدنی رضوی ، حافظ معین خالد ، قاری اعجاز عطاری ، صاحبزادہ ریاض نظامی ،حافظ شرافت مرزا، سید فاروق حسین شاہ ، قاری محمد فیاض سعیدی ، ملک محمد زاہد ، صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری ،شرافت علی ، محمد عمران سلطان ، مولانا محمد رضا ، مولانا غلام سرور ، محمد صدیق قریشی ، نویدحسین جراح ،جواد بلال قریشی ، محمد یٰسین انصاری ، محمد عامراقبال ،صاحبزادہ محمد عمران قریشی،محمد نعمان شاہ،عبدالرحمان،مولانا محمد طارق نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میلاد پاک منانا عشاقانِ رسول ﷺ کا ایمان اور عقیدہ ہے ۔

پوری دنیا کے مسلمان ربیع الاول میں نبی آخری الزما ں ﷺ کا جشن ولاد ت جوش و جذبے سے مناتے ہیں پورے برصغیر بالخصوص پاکستان کے مسلمان منفرد انداز میں جشن ولادت مصطفی ﷺ کا اہتمام کرتے ہیں ۔ مدینة الاولیا ءملتان شریف پاکستان بننے سے پہلے سینکڑوں سالوں سے اسلامی شناخت اور مذہبی تقریبات کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے جشن عید میلاد النبی ﷺ بالخصوص جلوس ہائے میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ملتان کی پوری دنیا میں ایک خاص حیثیت ہے کیونکہ ملتان جیسے مذہبی جلوس کہیں اور نہیں بنتے ۔

یہ تاریخی حیثیت کے حامل جلوس ہیں اسی انفرادیت کو قائم رکھنے کیلئے آج بھی ملتان کی عوام اہل سنت عید میلاد النبی ﷺ کو انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہے ۔کم و بیش 7سال قبل میں نے اور میری ٹیم نے اتحاد ”متحدہ میلاد کونسل “کی بنیاد رکھی جس کا نام اب تبدیل کر کے” میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان “کر دیا گیا ہے اس اتحاد کے پلیٹ فارم سے منتظمین جلوس ہائے میلاد نے حقوق میلاد کی ایک منظم جدوجہد کا آغاز کیا ۔ اسی جدو جہد کا نتیجہ ہے کہ آج جلوس ہائے میلاد کے انتظامات میں واضح فرق نظر آتا ہے ۔

اللہ رب العزت کے خاص کرم اور ہماری محنت کا نتیجہ ہے کہ جلوس ہائے میلاد کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل ہونے لگے ہیں ۔ اتحاد بننے کے بعدجلوس ہائے عید میلاد النبی ﷺ کے راستوں میں پیچ ورک ، سٹریٹ لائٹس ، صفائی اور سیکورٹی کے کچھ نہ کچھ انتظمات کیے جانے لگے ہیں جو کہ میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان کی کامیابی ہے ۔ کم و بیش 7سال قبل جب ہم نے اس اتحاد کے آغاز کا اعلان اسی ملتان پریس کلب میں کیا تھا تو اس وقت اس اتحاد میں 13جماعتیں شامل تھیں اور آج اس اتحاد میں شامل تنظیمات کی تعداد 32تک پہنچ چکی ہے ۔ اور مزید تنظیمات اتحاد میں شامل ہونے کیلئے ہمارے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں یہ ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان میں شامل 32جماعتوں کے نام درج ذیل ہیں :پاکستان سنی تحریک ملتان ،مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ملتان، تحریک اہل سنت پاکستان ملتان، بزم فیضان کمالیہ ملتان، بزم الفت رسول ملتان، انجمن سرکار مدینہ ملتان، بزم عاشقان رسول نواں بھٹہ ملتان، مرکزی میلاد کونسل ملتان، بزم عاشقان رسول پیر پراٹھی شاہ ملتان، بزم قادریہ رضویہ zٹاﺅن ملتان، بزم غوثیہ جیلانیہ ملتان، انجمن غوثیہ مہریہ نصیریہ عباس پورہ ملتان، بزم شان رسالت ملتان، بزم ضیاءمصطفی مظفرآبا د ملتان، عزم نو ویلفیئر آرگنا ئزیشن پیر کالونی ملتان، بزم غوثیہ ساتواں میل ملتان، بزم نقشبندیہ مجددیہ انڈسٹریل سٹیٹ ملتان، اصلاحی کمیٹی ثمن آباد ملتان، تنظیم منہاج الاولیا ملتان، عوامی فلاحی کونسل ملتان، حافظ معین خالد ٹرسٹ ملتان، پاکستان نوجوان کونسل ملتان، بزم ساقیِ کوثر نواں شہر ملتان، بزم غوثیہ سعیدیہ چاہ جھوک والا ملتان، بزم غوثیہ پیراں غائب ملتان، بزم صفاءملتان،جمعیت القریش ملتان، انجمن غوثیہ مہریہ نصیریہ اویس آباد ملتان، انجمن چشتیہ نظامیہ بستی در یباں ملتان، پیپلز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان،محمدیہ ایگل فورس ملتان، انجمن انوار مصطفی پل مظفر آباد۔

ملتان میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان میں شامل تنظیمات کے نمائندے آج یہاں ملتان پریس کلب میں جمع ہو کر اس عزم کا اظہار کر رہے ہیں کہ میلاد مصطفیﷺ کے حقوق کے تحفظ اور میلاد پاک کے فروغ کیلئے ہم متحد ہیں اور آئندہ بھی اسی لگن کے ساتھ اس عظیم جدو جہد کو لے کر چلتے رہیں گے ۔

ہم اس پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ میلاد مصطفی ﷺ کی تقریبات پر کسی قسم کی ناجائز پابندی قابل قبول نہ ہوگی ہم محب وطن پاکستانی شہری ہیں اور ملکی قوانین کی پاسداری کرنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں لیکن پاکستان کے ہر شہری کو برابر کے حقوق اور سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان کے وفد نے کمشنر ملتان ، ڈپٹی کمشنر ملتان ، CPOملتان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان اور تمام متلقہ محکموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے میلاد پاک کے مسائل سے آگاہ کیا اور تحریری طور پر درخواستیں پیش کی ہیں تمام آفیسرز نے میلاد پاک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ و ہ اپنے وعدے ضرور پورے کریں گے ۔

اس وقت جلوس ہائے میلاد کیلئے مسائل بہت زیادہ ہیں جن میں سڑکوں کے پیچ ورک ، سیوریج کے مسائل ، صفائی ، سیکورٹی ، ٹریفک کنٹرول اور رات کی ریلیوں کیلئے سٹریٹ لائٹس کی اشد ضرورت ہے بالخصوص نواب پور روڈ ، پیراں غائب روڈ ، اسلام نگر چوک شاہ عباس ، پیر کالونی کو جلوسوں کے روٹ ہونے کی وجہ سے انتہائی توجہ کی ضرورت ہے۔

میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان میں شامل تنظیمات کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے یکم ربیع الاوّل سے 12ربیع الاوّل تک 32مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں(جن میں شہر بھر سے نکلنے والے 150کے قریب چھوٹے بڑے جلوس مزید آ کر شامل ہو جاتے ہیں ) اور سینکڑوں تقریبات میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ تمام جلوسوں کا شیڈول، روٹس اور آرگنائزرز کی تفصیل تمام میڈیا کو جاری کی جارہی ہے ۔اُمید کرتے ہیں آپ عشاقان رسول ﷺ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان تمام تقریبات کو اپنے اپنے میڈیا ہاﺅسز پر نمایاں جگہ دیں گے اور ان تقریبات کے مسائل کو حل کرانے کیلئے ہماری جدو جہد میں حسب سابق ہمارا ساتھ دیں گے۔

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس اتحاد نے جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں اس میں ملتان کے میڈیا کا کلیدی کردار ہے جس پر اہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تمام محکمہ جات سے میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے حوالے سے مسلسل رابطوں کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ہمارے مسائل حل نہ ہونے میں سب سے بڑی رکاوٹ فنڈز کی عدم دستیابی ہے۔ لہذا ہم پاکستان کی حکومت سے یہ پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بجٹ میں باقاعدہ مخصوص فنڈ مختص کیا جائے ۔ ہم ایک مرتبہ پر اپنے صحافی بھائیوں کا بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

 

ملتان : میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلا ل قریشی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ، حاجی اقبال عادل قادری ، پیرعلامہ عزیز الرحمن خان قادری ، علامہ حامد الرحمن حامدی سلطانی ،ا قبال یوسف نقشبندی ، شیخ اظہر حسین ، پیر ڈاکٹر مدنی رضوی ، حافظ معین خالد ، قاری اعجاز عطاری ، صاحبزادہ ریاض نظامی ،حافظ شرافت مرزا، سید فاروق حسین شاہ ، قاری محمد فیاض سعیدی ، ملک محمد زاہد ، صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری ،شرافت علی ، محمد عمران سلطان ، مولانا محمد رضا ، مولانا غلام سرور ، محمد صدیق قریشی ، نویدحسین جراح ،جواد بلال قریشی ، محمد یٰسین انصاری ، محمد عامراقبال ،صاحبزادہ محمد عمران قریشی،محمد نعمان شاہ،عبدالرحمان،مولانا محمد طارق ودیگرہمراہ ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button