حکومت بلدیاتی نظام کو فوری بحال کرے تاکہ عوام کو نچلی سطح تک ریلیف مل سکے۔ کرامت علی شیخ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی یونین کونسلز موہنجوڈارو اور ہڑپہ کا منظر پیش کر رہی ہیں لیکن ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔
کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ آ ج نچلی سطح پر غریب شہری ٹوٹ پھوٹ کاشکارگلیوں ،سڑکوں،ناقص سٹریٹ لائٹس ،سیوریج خرابی سمیت پینے کے صاف پانی جیسے مسائل درمسائل کا شکار ہیں افسوس کہ سیکنڈ کوارٹر شروع ہو چکا ہے لیکن ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ آ ٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں یہاں تک کہ یوسی سطح پر شہریوں کو مفت طبی سہولیات تک میسر نہیں ہیں جب تک شہریوں کو بنیادی حقوق میسر نہیں ہوں گے تو دیگر بڑے مسائل کیسے حل ہوں گے ۔
حکومت اراکین اسمبلی کو فنڈز کی مد میں خوش کرنے کی بجائے بلدیاتی نظام کو حقیقی معنوں میں فعال کرے اراکین اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہے اسی لیے وہ قانون سازی کرے بلدیاتی سطح پر شہریوں کے حقوق غصب نہ کرے جو کہ پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور بجلی، گیس، آ ٹا، گھی، دالوں ،چاول ،مصالحہ جات،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
حکومتی سطح پر عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات زیرو ہیں کم از کم ایوانوں میں بیٹھے ہوئے حکمران پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کی کراچی میں میئر شپ سے ہی سبق سیکھ لیں جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں کراچی کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جن کی کارکردگی کو آ ج بھی سراہا جاتاہے ۔