crossorigin="anonymous"> گورنر پنجاب سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کی یونیورسٹی فیس کی معافی کا نوٹیفکیشن فوری جاری کریں۔ ملک جاوید شجرا - societynewspk

گورنر پنجاب سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کی یونیورسٹی فیس کی معافی کا نوٹیفکیشن فوری جاری کریں۔ ملک جاوید شجرا

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

انجمن طلباءاسلام بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ناظم ملک جاوید شجرا اور جنرل سیکریٹری علی رضا دھرالہ،سید نعیم شاہ، ملک سنی ڈمرہ دیگر رہنماوں کے ہمراہ ملک میں موجودہ سیلاب ، بارشوں کی صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں ناظم جامعہ ملک جاوید شجرا نے کہاکہ حکومت تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو فی الفور نوٹیفکیشن جاری کریں کہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ دیگر سیلاب زدہ علاقوں کے طلباءکی فیسیں معاف کی جائے انہوں نے کہا بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور بلوچستان کے سینکڑوں طلباءزیر تعلیم ہیں وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ان کی فیس معافی کے  فی الفور گورنر پنجاب کو مراسلہ بھیجیں اور طلباءکی فیسیں معاف کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا سرائیکی وسیب سے بلوچستان تک پھیلے کوہ سلیمان کے طویل ترین پہاڑی سلسلے میں رود کوہیوں، ندی اور نالوں میں شدید طغیانی کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے ڈیرہ غازی، راجن پور اضلاع سے لے کر بلوچستان تک تباہی مچا دی ہے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی درجنوں رود کوہیوں میں شدید ترین سیلابی ریلوں سے گاوں کے گاوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، سینکڑوں انسان، ہزاروں پالتو جانور تباہ کن طوفانی ریلوں کی زد میں آکر زندگیاں ہار گئے، کھیت، کھلیان، فصلیں، سال بھر کیلئے جمع شدہ اجناس، مال و متاع، جمع پونجی، اوڑھنا، بچھونا سب بارشوں، سیلابی ریلوں کی نذر ہوگیاکیا شہر، کیا دیہات ہرطرف تباہی ہی تباہی ہے سندھ ،خیبرپختونخواہ، اور آزاد کشمیر میں بھی سیلاب سے بے انتہا نقصانات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ضرورت اس بات کہ سب کو تمام مذہبی سیاسی ،سماجی جماعتوں کو ہر کام کاج چھوڑ کر سرائیکی وسیب سے بلوچستان تک پھیلے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان میں مون سون کی طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں رود کوہیوں میں آنے والے سیلابی ریلوں کی نذر ہونے والے ہزاروں، لاکھوں تباہ حال خاندانوں کی خبر گیری اور امداد کریں سیلابی ریلوں میں پھنسے، کھلے آسمان تلے پڑے بے یارومدد گار ہزاروں خاندانوں کا کوئی پرسال حال نہیں۔

جنرل سیکرٹری انجمن طلباءاسلام جامعہ زکریا ملک علی رضا دھرالہ کا کہنا تھا کہ سیلاب اور بارشوں جیسی ناگہانی آفات کی زد میں ہزاروں، لاکھوں لوگ حیات و موت کی کشمکش میں عذاب ناک صورتحال سے دوچار ہیں۔کس طرح بچے، خواتین، بوڑھے، جوان بھوک سے تڑپ رہے ہیں، سسک رہے ہیں، بلک رہے ہیںمخیر حضرات، عدلیہ، بالخصوص چیف جسٹس آف پاکستان، حکمران، این ڈی ایم اے، متعلقہ اداروں، الیکٹرانکس میڈیا، سماجی تنظیمات و عوام دوست صحافیوں اور ہر باشعور پاکستانی سے عرضی ہے کہ خدارا قدرتی آفات سے تباہ حال عوام الناس کی مدد کیلئے آگے آئیں اور متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے، متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار اور امدادی پیکیج دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔

انجمن طلباءاسلام بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ناظم ملک جاوید شجرا، جنرل سیکریٹری علی رضا دھرالہ،سید نعیم شاہ، ملک سنی ڈمرہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button