پانچ کے ٹولے نے اپنے گھروں کی معیشت تو ٹھیک کر لی مگر ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ مریم نواز

پانچ کے ٹولے نے اپنے گھروں کی معیشت تو ٹھیک کر لی مگر ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،
پہلی بار یہ بے فیض ہوئے ہیں تو بلک بلک کر رو رہے ہیں،
ملک سے نواز شریف کے منصوبے نکال دو تو کیا بچتا ہے؟
عوام سے بلنڈر کیا ہے تو یہ داغ بھی آپ کو دھونا پڑیگا۔ مریم نواز
ملتان (سوسائٹی نیوز)
مسلم لیگ ن کی سینئر ناِئب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے.آؤ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کو سلام پیش کریں ,کشمیر کی وادیوں کو سلام،کشمیر کے شہداء کو سلام،کشمیر کی ماؤں بہنوں بیٹیوں بیٹوں کو سلام،کشمیر کی لازوال قربانیوں کو سلام۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے احساس ہے , نوازشریف صاحب اور شہباز شریف صاحب کو احساس ہے صرف احساس نہیں اللہ گواہ ہے کہ دل میں تکلیف ہے کہ آج مہنگائی ہے.آٹا مہنگا ہے روٹی مہنگی ہے بجلی گیس مہنگی ہے.لیکن ملتان اور پاکستان کو بھی پتہ ہے کہ یہ مہنگائی کس کی عطا کی ہوئی ہے.

نوازشریف کو اللہ تعالیٰ اور آپ نے 3 بار حکومت دی.عوام گواہ ہے جب جب نوازشریف کی حکومت آئی پاکستان نے ترقی و خوشحالی کی منازل طے کیں.ہر بار جب نوازشریف کی حکومت آئی مہنگائی بھی کم ہوئی پاکستان نے ترقی بھی کی.پاکستان کے 75سالوں میں سے نوازشریف کے 9سال نکالو تو کھنڈرات بچتے ہیں.
تاریخ گواہ ہے جب جب نوازشریف کی حکومت آئی نوازشریف نے عوام کو ہر چیز میں ریلیف دیا. آج اس ملک سے موٹروے نکال دو تو کیا بچتا ہے؟اس ملک سے سڑکوں کے جال نکال دو تو کیا بچتا ہے؟ آج اس ملک سے نوازشریف کے ترقیاتی منصوبے نکال دو تو کیا بچتا ہے؟
75 سال میں نوازشریف کی واحد حکومت تھی جس میں 4سال آٹا 35 روپے کلو رہا چینی 50 سے 55 روپے کلو رہی اور گھی 140 روپے کلو رہا.وہ بھی وقت تھا جب روٹی 2 روپے اور 5 روپے میں ملتی تھی.
مجھے جب میرے باپ کے سامنے جیل میں گرفتار کیا گیا تو میری چھوٹی بیٹی رونے لگی.لیکن میں اپنے باپ کو حوصلہ دے کر گئی میں نے کہا فکر نہ کرنا.نہ میں نے اپنے باپ کا سر جھکنے دیا نہ میرے کارکنوں نے مظالم کے باوجود ہمارا سر جھکایا.
یہ نوازشریف نے انتقام نہیں لیا.یہ ٹولہ مکافات عمل کا شکار ہوا ہے۔پانچ کے ٹولے نے اپنے گھروں کی معیشت تو ٹھیک کرلی مگر ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا
عمران خان وہ سانپ ہے جو پانچ کے ٹولے نے پالا اور اب یہ ایک دوسرے کو ڈس رہے ہیں۔آج جو قیمتیں بڑھ رہی ہیں وہ اس معاہدے کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں جو عمران خان نے IMF کےساتھ کیا
ملتان کےبھائیو اور بہنو میں آج جو حقائق بتاؤں گی آپ نے آگے بتانے ہیں
پہلی بار بے یہ فیض ہوئے ہیں اب بلک بلک کر رو رہے ہیں۔ عوام جانتی ہے کہ پاکستان کے 75 سالوں میں سے اگر نوازشریف کے 9 سال نکال دیں تو سوائے کھنڈرات کے کچھ نہیں بچتا
اگر حکومت کرنی نوازشریف سے نہیں سیکھی تو اپوزیشن کرنی ہی سیکھ لو یہ پانچ دن کی جیل پر رو رہے ہیں اور ہم 5 ,5 ماہ کی جیل بھی ہنس کر کاٹ گئے
جب وزیراعظم تھا تو گھڑی چور جیب بھرو تحریک چلا رہا تھا اب کہتا ہے جیل بھرو تحریک چلانی ہے
ایسا کرتے ہیں چندہ جمع کرتے ہیں اور عمران خان کو ٹشو کا ٹرک بھیجتے ہیں۔
جب جب نوازشریف کی حکومت آئی پاکستان نے ٹیک آف کیا۔عوام سے بلنڈر کیا ہے تو یہ داغ بھی آپ کو دھونا پڑیگا۔