crossorigin="anonymous"> جنوبی پنجاب کے صنعتکاروں کو چاہیئے کہ وہ اپنی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کیلئے یورپی یونین کے ممالک سے رابطہ رکھیں۔ یورپی یونین سفیر ڈاکیٹر رینا کیونکا کا خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات میں اظہار خیال - societynewspk

جنوبی پنجاب کے صنعتکاروں کو چاہیئے کہ وہ اپنی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کیلئے یورپی یونین کے ممالک سے رابطہ رکھیں۔ یورپی یونین سفیر ڈاکیٹر رینا کیونکا کا خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات میں اظہار خیال

جنوبی پنجاب کے صنعتکاروں کو چاہیئے کہ وہ اپنی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کے لیے یورپی یونین ممالک سے رابطہ رکھیں،

وہ وقت دور نہیں جب جنوبی پنجاب میں تیار ہونیوالی اشیاء کی شہرت پوری دنیا میں ہو گی۔

یورپی یونین سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کا خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات میں اظہار خیال

 

ملتان(سوسائٹی نیوز)

یورپی یونین کے ممالک پاکستان میں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں اور خاص طور پر جنوبی پنجاب کے صنعت کاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کے لیے یورپی یونین کے ممالک سے رابطہ رکھیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملک کے معروف صنعت کار اور سابق نگران صوبائی وزیر صنعت خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات میں کیا۔

انھوں نے کہا پاکستان میں قیام کے دوران میں نے محسوس کیا ہے کہ یہاں کی مصنوعات معیار کے اعتبار سے پوری دنیا کا مقابلہ کر رہی ہیں، لیکن ان کی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی نہیں ہے۔اس لئے ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں کی تیارکردہ مصنوعات کو نہ صرف ہم یورپی یونین کے ممالک میں لے جائیں بلکہ ان کے ساتھ ہم مستقل رابطے میں رہیں۔

خواجہ جلال الدین رومی نے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبوں میں تعاون کے بارے میں بتایا کہ کس طرح ہم یورپی یونین کے تعاون سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی سے کام کر سکتے ہیں۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اپنے میزبان کو بتایا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی تعاون ایک اہم سنگ میل ہے۔اور جب سے پاکستان آئی ہوں تب سے لے کر آج تک یہ کوشش کر رہی ہوں کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ کاروباری مواقع تلاش کئے جائیں۔

ملاقات میں خواجہ جلال الدین رومی نے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی ان کوششوں کو سراہا جو وہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے کر رہی ہیں۔کہ ان کا اس سلسلے میں ان کا کردار فعال اور بہت جامع ہے۔جس سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی ترقی ہو گی اور مقامی منڈیوں تک یورپی یونین تک رسائی ہوگی۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ مجھے ملتان آکر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یہ اس شہر کے لوگ نہ صرف پیار کرنے والے ہیں، بلکہ وہ اپنے پروفشنل کے لیے جس طرح محنت کرتے ہیں اس ان کی تیارکردہ مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔وہ دن دور نہیں جب جنوبی پنجاب میں تیار ہونے والی اشیاء کی شہرت پوری دنیا میں ہو گی۔

خواجہ جلال الدین رومی نے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کو جلال الدین رومی فاونڈیشن کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا کہ ہم گزشتہ کئی برسوں سے جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں صاف پانی تعلیم اور صحت عامہ کے منصوبوں اور نادار طبقات کو اشیاء خورد ونوش کی تقسیم کر رہے ہیں۔

خاص طور پر ہماری فاونڈیشن نے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اپنے آپ وقف کر رکھا ہے، جس پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے رومی فاونڈیشن کے انسان دوستی کے لیے منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ ملتان آنے سے قبل مجھے رومی فاونڈیشن کے مختلف منصوبوں کا علم تو تھا، لیکن آج کی ملاقات سے رومی فاونڈیشن کے رفاعی کاموں سے نہ صرف آگاہی ہوئی بلکہ آپ کی کوششوں سے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے معاشرے میں واضح بہتری آئے گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button