crossorigin="anonymous"> تحریک انصاف کے رہنما شیخ طاہر حمید کے قاتل گرفتار - societynewspk

تحریک انصاف کے رہنما شیخ طاہر حمید کے قاتل گرفتار

دوست دوست نہ رہا،شیخ طاہر حمید کے قاتل گرفتار

پولیس نے جدید ترین طریقہ تفتیش سے چند دن میں قتل کا سراغ لگا کر قاتل گرفتار کر لیے

ملتان (سوسائٹی نیوز)

تحریک انصاف کے رہنما و سابق چیئرمین وزیر اعلی کمپلینٹ سیل شیخ طاہر حمید قریشی کے قتل کا سراغ مل گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ قاتل شیخ طاہر حمید قریشی کے بچپن کا دوست نکلا، بچپن کے دوست حارث نے دو ساتھیوں کی مدد سے شیخ طاہر حمید کو اسی کی سیکورٹی کمپنی کے پسٹل سے گولیاں مار کر قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر مقتول کے اہل خانہ اور پولیس کو گمراہ بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

ذرائع کے مطابق حارث اور مقتول شیخ طاہر حمید قریشی بچپن کے دوست تھے اور اس وقت حارث اس کی سیکورٹی کمپنی میں ہی سپروائزر کی نوکری کر رہا تھا، حارث نے شیخ طاہر حمید سے کافی بھاری رقم ادھار لے رکھی تھی۔شیخ طاہر حمید نے جب بار بار حارث سے رقم کا مطالبہ کیا تو حارث نے اسے رقم واپس کرنے کی بجائے شیخ طاہر حمید کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ حارث نے اس سلسلے میں ممتاز آباد کے موبائل ڈیلر شہزاد کو اس منصوبہ میں اپنے ساتھ ملایا اور اسے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادھار دی گئی رقم معاف کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق موبائل ڈیلر شہزاد اپنے ویگن ڈرائیور دوست علی کے ساتھ اس منصوبے میں حارث کے ساتھ شریک ہوا۔شہزاد نے کرائے کے قاتلوں کا بندوبست کیا۔منصوبے کیمطابق حارث خود شیخ طاہر حمید قریشی کے ساتھ گاڑی میں تھا اور ان نے قاتلوں کو واٹس ایپ پر اپنی لائیو لوکیشن شیئر کی، اڈا بلی والہ کے قریب شیخ طاہر حمید کی گاڑی کو موٹر سائیکل پر سوار قاتلوں نے روکا اور اسی کی کمپنی کے پسٹل سے سر پر فائر کر کے قتل کر دیا اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے قتل کے فوری بعد واقعہ کی تفتیش شروع کی تو اسے حارث کا کرادر اس واقعہ میں مشکوک نظر آیا تاہم پولیس نے حارث کی فوری گرفتاری کی بجائے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے حارث کے موبائل فون کی جیو فینسنگ کی اور دیگر ذرائع سے تفتیش کو مکمل کرتے ہوئے حارث اور شہزاد کو گرفتار کیا جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان کی نشاندہی پر دومزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں سے ایک ملزم کا نام علی معلوم ہوا ہے۔پولیس نے قاتلوں کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلی حکام کل پریس کانفرنس میں اس واقعہ کی مکمل تفصیلات بتائیں گے۔پولیس اعلی حکام نے تفتیشی ٹیم کے سربراہ اور دیگر افسران و اہلکاران کو بھی بہترین انداز میں تفتیش کرنے اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے پر شاباش دی ہے۔

 قاتل حارث کی تصویر

 

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button