لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کا نوٹیفیکشن معطل کر کے چوہدری پرویز الہی اور ان کی کابینہ کو بحال کر دیا

لاہور (سوسائٹی نیوز)
لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا نوٹیفکیشن معطل کر کے چوہدری پرویز الہی اور ان کی کابینہ کو بحال کر دیا…
عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کو کابینہ کے ساتھ بحال کر دیا۔ چوہدری پرویز الہیٰ ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ ہونگے ۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا کہ آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہ کریں گے۔ عمران خان سے مشاورت کے بعد چوہدری پرویزِ الہیٰ کی جانب سے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کا بیانِ حلفی لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیاگیا۔
عدالت نے اگلی سماعت 11جنوری تک ملتوی کر دی۔