لانگ مارچ فحاشی اور بے حیائی کے فروغ کا مارچ ہے،سپریم۔کورٹ ازخود نوٹس لیکر پاک فوج اور ملک و ملت کیخلاف سازش کرنے والوں کو کٹہرے میں لا کر کارروائی کرے۔ تنظیمات اہلسنت

ملتان (سوسائٹی نیوز )
تنظیماتِ اہل سنت کے زیراہتمام رہائش گاہ مرزا محمد ارشد القادری پرپاک فوج زندہ باد سیمینار کی صدارت مولانا محمد ایوب مغل نورانی نے کی، مہمان خصوصی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، علامہ فیض بخش رضوی،علامہ قاضی بشیر گولڑوی معروف میلادی رکن الدین حامدی،علامہ شفیق اللہ البدری،علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ،علامہ قاری خادم سعیدی،علامہ رکن الدین قادری،سعیداختر قادری،علامہ قاری عبدالرشیدسعیدی،قاری زوارقادری،انجینئر فخر الاسلام بھٹہ،رانا غلام مرتضیٰ قادری،ملک امجد بھٹہ، ندیم انصاری،مرزا محمد دانش، سلطان قادری،ظفرپہلوان،رانا شمشاد، ودیگرعلماؤمشائخِ ونمائندگانِ تنظیماتِ اہل سنت نے شرکت کی اورخطاب کئے ۔
مولانا محمد ایوب مغل نورانی نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف زبان درازی پاکستانی قوم کو کسی صورت گوارہ نہیں پی ٹی آئی، اور عمران خان کاپاک فوج کے خلاف نفرت انگیزی کوفروغ دینا یہود و ہنود کیایجنڈے کاحصہ ھے بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا محب وطن پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں سیاستدانوں کو چاھئے کہ دشمن کی کسی سازش کا حصہ نہ بنیں ۔
مرزامحمدارشدالقادری نے کہاحُب الوطنی کاتقاضہ ھے کہ افواج پاکستان، اوراداروں کے خلاف سازش کرنے والوں کیخلاف قوم اُٹھ کھڑے ہوں یہ لانگ مارچ فحاشی و بیحیائی کا فروغ مارچ ہے۔عدالت عظمیٰ سے قوم التجا کرتی ھے کہ افواج پاکستان اور ملک وملت کے خلاف اس سازش کے محرکین کو سوموٹو ایکشن لیکر کٹہرے میں لایا جائے ۔افواج پاکستان نہ صرف ہماری جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ھے بلکہ جب بھی پاکستانی قوم پر جیسی بھی مشکل گھڑی ہو قدرتی آفات ہوں یادہشتگردی پاک فوج ملک وملت کے لئے ہروقت آگے نظرآتی ھے۔
علامہ فیض بخش رضوی نےکہا کہ اہلسنت کے اکابرین نے بڑی قربانیاں دیکرپاکستان بنایا۔علماء حق اہل سنت کی ذمہ داری ہے پاکستان کے خلاف ہونے والی ہرسازش کے خلاف ڈٹ کرکھڑے ہوں۔ پاک فوج پر ہرزہ سرائی سن کر محبانِ ملک وملت کے سینوں میں تیر پیوست ہوجاتے ہیں۔
علامہ قاضی بشیر گولڑوی علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ نے کہا کہ انڈیا و اسرائیلی ایجنٹ پاکستانی قوم کے دل سے افواج پاکستان کی محبت کونکالنے کی کوشش کررھے ہیں۔ قوم یہودہنود کے ایجنڈے کی تکمیل نہیں ھونے دیگی۔
رکن الدین حامدی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ علامہ عبدالرشید سعیدی،علامہ شفیق اللہ بدری،علامہ رکن الدین قادری نے کہاپاک فوج کی توہین اورہرزہ سرائی بند کرو ورنہ قوم تمھارے محاسبے کیلئے سڑکوں پر نکلے گی۔ مخلص اور حب وطن سیاستدانوں اورعلماء سے گزارش اورالتجاھے کہ اپنی ذمہ داریوں کاادراک کرتے ہوے ملک وقوم کوآگاہی کے لئے اورسلامتی اداروں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار اداکریں عریانی، فحاشی، بیحیائی، بیراہ روی کے اس لانگ مارچ کوعدالتِ عظمیٰ سوموٹو ایکشن کےذریعے بندکراے۔ کل 15نومبر بروزمنگل ان شاء اللہ عزوجل دن 2.30 بجےسمیجہ آباد نزدیونین کونسل دفتر سے پاک فوج زندہ بادریلی منعقد کی جائے گی اور اب یہ سلسلہ پورے پاکستان میں شروع کیاجائیگا۔
آخر میں ملک وملت اداروں اورافواجِ پاکستان کے لئے دعاکرائی گئی
ملتان:تنظیماتِ اھلِ سنت کیزیراہتمام رہائش گاہ مرزا محمد ارشد القادری پر پاک فوج زندہ باد سیمینار سے مولاناایوب مغل نورانی، علامہ فاروق خان سعیدی،مرزامحمدارشدالقادری علامہ فیض بخش رضوی،علامہ قاضی بشیر گولڑوی،علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ،علامہ قاری خادم سعیدی،معروف میلادی رکن الدین حامدی،علامہ شفیق اللہ البدری،علامہ رکن الدین قادری،سعیداختر،انجینئر فخر الاسلام بھٹہ،رانا غلام مرتضیٰ قادری،ندیم انصاری،قاری زوارقادری،مرزدانش،رانااسلم،شمشاد، سلطان قادری، ظفرپہلوان،ودیگرعلماؤمشائخِ اہل سنت ونمائندگانِ تنظیماتِ اہل سنت خطاب کررھے ہیں