پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی آفس سیلاب زدگان ریلیف کیمپ میں تبدیل،ملتان و جنوبی پنجاب کے کارکن سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ کرامت علی شیخ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پی ایس پی کے مرکزی آفس پاکستان ہاوُس کو *سیلاب زدگان کے لئے ریلیف کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے
پارٹی کے تمام زمہ داران کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مہم کو کامیاب بنائیں اور زیادہ سے زیادہ امدادی سامان پاکستان ہاوُس میں جمع کروائیں اس ضمن میں پی ایس پی ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے زمہ داران ،کارکنان بھی متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔