crossorigin="anonymous"> ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے استعمال ہو گی۔ عمران خان - societynewspk

ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے استعمال ہو گی۔ عمران خان

’ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے پاکستان میں استعمال ہوگی‘

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون سےجو پیسہ ملےگا وہ پورے پاکستان میں استعمال ہو گا۔

سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں آپ جانتے ہیں اللہ نے ہمیں بڑےامتحان میں ڈالا ہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کےبہت سےعوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں سیلاب متاثرین کیلئےٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں۔ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ٹیلی تھون سوموار رات ساڑھے 9بجے ہو گی۔

عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور اوورسیز سے کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں جیسے جیسے پیسہ آئے گا سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی۔ ان کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کےلوگ شامل ہوں گے ۔ٹیلی تھون سے جو پیسہ ملے گا وہ پورےپاکستان میں استعمال ہو گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button