crossorigin="anonymous"> صحافی ارشد شریف کا قتل سانحہ اور ظلم کی بدترین مثال، کینیا کی حکومت دنیا کو اصل حقائق سے آگاہ کرے۔ سلیم لغاری - societynewspk

صحافی ارشد شریف کا قتل سانحہ اور ظلم کی بدترین مثال، کینیا کی حکومت دنیا کو اصل حقائق سے آگاہ کرے۔ سلیم لغاری

صحافی ارشد شریف کا قتل سانحہ اور ظلم کی بدترین مثال ہے ـ کینیا حکومت اصل حقائق سے دُنیا کو اگاہ کرے ـ سلیم لغاری

کینیڈا، ونی پگ(سوسائٹی نیوز)

خدمتِ انسانیت پارٹی پاکستان کے سربراہ محمد سلیم لغاری نے نیروبی میں معروف صحافی ارشد شریف کے قتلِ ناحق کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ قتل سانحہ ہے کیونکہ یہ ظلم کی بدترین مثال اور کینیا پولیس کی اندھی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہاکہ صافی ارشد شریف کو فرائض کی ادائیگی کی غرض سے سفر کے دوران قتل کیا گیا اسلئیے شہادت کارتبہ ارشد شریف کے حصے میں اور آنکھوں پر پٹی بندھی جہالت کینیا پولیس کا مقدر بنی ـ

انہوں نے کہا کہ کینیا حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اصل حقائق سے دُنیا کو اگاہ کرے اور اس سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ـ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر انکے سوگوار خاندان کے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں، اللہ پاک شہید ارشد شریف کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبرو جمیل عطا فرمائے ـ

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button