crossorigin="anonymous"> قوم سیلاب کے ساتھ مہنگائی میں بھی ڈوب چکی ہے،تمام بحرانوں کا حل صرف شفاف اور فوری الیکشن۔ شاہ محمود قریشی - societynewspk

قوم سیلاب کے ساتھ مہنگائی میں بھی ڈوب چکی ہے،تمام بحرانوں کا حل صرف شفاف اور فوری الیکشن۔ شاہ محمود قریشی

ملتان(سوسائٹی نیوز )

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 5 ماہ سے سو رہی ہے۔قوم سیلاب کے ساتھ مہنگائی میں بھی ڈوب چکی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4روپے 34پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔گندم اور آٹے کا بحران وفاق کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہو چکا ہے۔ عمران خان نے اس بحران سے بچنے کے لیے روس سے سستی گندم کا مطالبہ کیا تھا۔روس سے سستی گندم مل جاتی تو آٹا مہنگا نا کرنا پڑتا۔سیلاب کی وجہ سے سندھ میں اگلی فصل لگنے کے بھی امکان نہیں۔امپورٹڈ حکمران ہر شعبہ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ تمام بحرانوں کا ایک ہی حل ہے آزادانہ اور شفاف انتخابات۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس ملتان میں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور سابق گورنر و مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر‘ رکن صوبائی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی‘اعجاز جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا قوم عمران خان پر اعتماد کرتی ہے۔ عمران خان نے دو ٹیلی تھون کی جس پر عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اربوں روپے دیے۔ عمران خان کی ٹیلی تھون کے دوران چینل بند کیے گئے حکومت کو ایسی رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیے۔پاکستانیوں اور اوور سیز پاکستانیوں نے عمران خان کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے وزیر اعظم کے اکاؤنٹ میں نہیں بھیجے۔عمران خان جلد تیسری ٹیلی تھون بھی کریں گے۔ثانیہ نشتر صاحبہ جمع کیا گیا پیسہ حق داروں تک پہنچانے کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔ اور انشاء اللہ متاثرین کی امداد شفافانہ طریقے سے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا چیئرمین تحریک انصاف ملتان ائیر پورٹ سے تونسہ جائیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔عمران خان سیلاب متاثرین سے ملکر ان کے مسائل سنیں گے۔ اور ان کی داد رسی کریں گے۔ انہوں نے کہاالیکشن کمیشن نے این اے 157 سمیت تمام حلقوں کے ضمنی انتخاب 48 گھنٹے پہلے الیکشن ملتوی کر دیے۔الیکشن کمیشن اب 9اکتوبر ضمنی انتخاب کا ا اعلان کیا ہے۔9 اکتوبر کو عید میلاد النبی ہے اس دن الیکشن کروانا ٹھیک نہیں۔ الیکشن کمیشن کو تاریخ رکھنے سے پہلے عید میلاد النبی کے دن کا خیال کرنا چاہیے تھا۔ 12ربیع الاول کو پوری قوم عید میلادالنبی کا جشن منا رہی ہوتی ہے۔ یہ پاکستان کا الیکشن ہے ہندوستان کا نہیں۔ الیکشن کمیشن 9 اکتوبر سے دو دن پہلے یا دو دن بعد الیکشن کروا لے۔

انہوں نے کہا ملتان کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے۔عمر سرفراز چیمہ اور میاں اقبال اسلم ملتان تشریف لائے انہیں ملتان کے سیوریج مسائل سے آگاہ کیا۔ ہماری حکومت نے ملتان کے سیوریج کے نظام کی تبدیلی کیلئے عالمی اداروں سے بات کی۔ جاپان کی ایک کمپنی نے ملتان کے سیوریج نظام کیلئے ڈیڑھ ارب کی گرانٹ دی ہے۔ گرانٹ سے واسا کی مشینری میں کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔اور افرادی قوت کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔ملتان کے سیوریج مسائل کے حل کیلئے 26ستمبر کو ملتان میں دوبارہ اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ ساڑھے تین سال جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں۔دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنا سکے۔ جنوبی پنجاب کے عوام الگ صوبے کے قیام کیلئے عمران خان کو دو تہائی اکثریت دیں۔

سینئر صوبائی وزیر پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون کو پیمرا کی طرف سے زبردستی بند کروایا جاتا ہے، اسمبلی میں قرارداد پاس کروائی ہے کہ حکومت ٹیلی تھون روکنے کے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔جب سے نحوست لیگ آئی ہے ملک نیچے جارہا ہے۔ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے الیکٹرانکس انڈسٹری بند ہو چکی ہے، ہمارے دور میں انڈسٹریز چلائی گئیں آسان شرائط پر قرضے دیئے گئے، عمران خان پر اعتماد کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری ملک آرہی تھی، اب کوئی موجودہ وزیر اعظم پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، لوگ سمجھتے ہیں عمران خان کو پیسہ دینے کا مطلب پیسہ صحیح جگہ دیا گیا۔ یہ حکومت کچھ کرنے نہیں اپنے کیس ختم کرنے آئے تھے، اس نحوست لیگ نے پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھائیں، جب سے یہ نحوست لیگ آئی ہے ملک نیچے جا رہا ہے، ملک کی مقبول ترین پارٹی کا مطالبہ ہے کہ صاف شفاف الیکشن کروائے جائیں

ملتان:مخدوم شاہ محمود قریشی‘ میاں اقبال اسلم اور عمر سرفراز چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں‘ مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ ملک عامر ڈوگر ان کے ہمراہ ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button