crossorigin="anonymous"> نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی شاندار کارکردگی:رحیمیارخان سے اغواء ہونیوالی بچی ملتان کے قریب بازیاب،ملزمان گرفتار - societynewspk

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی شاندار کارکردگی:رحیمیارخان سے اغواء ہونیوالی بچی ملتان کے قریب بازیاب،ملزمان گرفتار

نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس موٹروے ایم فوربیٹ نمبر22 میں رحیم یار خاں علاقہ تھانہ سٹی بی ڈویژن سے اغوا کی گئی بچی کے اغواء کار گاڑی سمیت پکڑ لئے گئے

ملتان (سوسائٹی نیوز)

 تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130پر شہری نے کال کی کہ رحیم یار خاں سے اغوا کی گئی 14 سالہ بچی ماہ نور جو کہ کار نمبری LE/9843 برنگ سفید پر اغواہ کی گئی ہے مذکورہ کار سمندری انٹر چینج سے ایم فور پر دیکھی گئی ہے ۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کنٹرول نے ناکہ بندی کی اطلاع بوقت 1:30رات بیٹ نمبر 22 کو دی گئی۔جس پر متعلقہ ڈی ایس پی محمد حسن ایڈمن آفیسر انسپکٹر شفیق قیصرانی اور اینٹی کرائم سکارڈ ڈیوٹی پر مامور انسپکٹر عبدالعزیز اور کانسٹیبل محمد طارق کودی جنہوں نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ گاڑی کو ٹریس کرکے دونوں اغواہ کاروں جام ثاقب ریاض ،جام شاہ زیب اور کار نمبری LE/9843 جن کےخلاف اغواہ کا مقدمہ تھانہ سٹی بی ڈویژن رحیم یار خان میں درج تھا کو تھانہ بدھلہ سنت کے حوالے کیا ۔

بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی کیمطابق اغواہ کار ملزمان کی اطلاع ملتے ہی ان کو پکڑنے کی مؤثر حکمت عملی بنا لی گئی تھی اغواہ کاروں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کے روکنے پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی جس کو مؤثر حکمت عملی کی وجہ سےناکام بنا دیا گیا اور ملزمان کو پکڑ کر لوکل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ شہری کی مدد کیلئے کال پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی رات کی تاریکی میں بروقت کاروائی پر علاقہ مکینوں اور روڈ یوزرز نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اس بہترین اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران اور جوان حقیقی مبارکباد کے مستحق ہیں۔جن کی شب و روز محنت کی بدولت وطن عزیز کی قومی شاہراہیں محفوظ اور آرام دہ ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button