ذاتی زنداں کے مالک نے گراں ناز کو بیٹوں سمیت اس اطمینان سے قتل کیا کہ کچھ بھی نہیں ہو گا۔ سلیم لغاری

ذاتی زندان کے مالک نے گراں ناز کو اسکے بیٹوں سمیت اس اِطمنان سے قتل کیا کہ”کچھ بھی نہیں ہوگا” – سلیم لغاری
کینیڈا،ونی پگ (سوسائٹی نیوز)
خدمتِ انسانیت پارٹی پاکستان کے سربراہ محمد سلیم لغاری نے کہا ہے کہ بار کھان میں ذاتی زندان کے مالک نے گراں ناز کو اسکے بیٹوں سمیت اس اِطمنان کیساتھ قتل کیا کہ ” کچھ بھی نہیں ہوگا” ـ سلیم لغاری نے کہا کہ بے اثر و بے بس ماں سمیت اسکے بیٹوں کا قتلِ ناحق محض ایک واقعہ نہیں ایک سانحہ ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ـ انہوں نے کہا کہ دروغہِ فرعونی جیل صرف ایک نہیں اور بھی کئی درندہ صنف وارداتوں میں ملوث ہو سکتا ہے صرف یہی بلکہ اس طرح کی مجرمانہ ذہنیت کے حامل بعض بااثر لوگوں نے نجی جیلیں یا عقوبت خانے قائم کر رکھے ہیں۔
- حکومت، عدالت اور تمام با اختیار اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بے بس و مجبور لوگوں کو اس اندھیر نگری یا جنگل گردی جو ایک طرح سے لائسنس یافتہ دہشت گردی کے مترادف ہے سے مستقل طور پر نجات دلا کر شرافت کی زندگی جینے والی انسانیت کی دُعائیں لیں ـ