crossorigin="anonymous"> پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام سرائیکی ں وسیب کی عوام بارے حکمرانوں کی عدم توجہی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ - societynewspk

پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام سرائیکی ں وسیب کی عوام بارے حکمرانوں کی عدم توجہی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام چوک کچہری ملتان میں سرائیکی وسیب کے عوام کے بارے میں حکومت کی عدم توجہی کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ زیرقیادت چئیرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ اور مرکزی صدر ملک اللّٰہ نواز وینس منعقدہ ہوا۔
مظاہرے میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اور مرکزی اور صوبائی حکومت کی سرائیکی وسیب کے سیلاب متاثرین بارےعدم توجہی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ
صوبہ سرائیکستان کے قیام سے ہی سرائیکی خطہ کو موئثر طور پر قدرتی آفات سے بچایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے تونسہ اور ڈیرہ غازی خان راجن پور فاضل پور میں تباہی مچادی ہے سینکڑوں انسانی اور ہزاروں حیوانی اموات ہو چکی ہیں لوگوں کے سینکڑوں گھر منہدم ہو چکے ہیں گھروں میں کئ کئ فٹ پانی کھڑا ہے۔
بیس دن کی لگاتار بارش اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے غیر سرکاری تنظیمیں علاقے میں کام کر رہی ہیں جو ان مشکلات میں نا کافی ہیں سرکاری طور پر اتنے بڑے نقصان اموات کے باوجود مرکزی حکومت نے صرف پچیس پچیس ہزار کا اعلان کیا ہے قوی امکان ہے اس پر عملی کام نہیں ہوگا صوبائی حکومت نے صرف ایک دن پہلے چیف سیکرٹری کو سرائیکی خطہ میں بھیجا ہے جو ایک خانہ پوری ہے اور عملی طور پر سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دکھاوا ہے ۔

 

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللّٰہ نواز وینس نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ بارہ کروڑ کے صوبہ میں تخت لاہور ہمیشہ سرائیکی خطہ سے نا انصافی کرتا ہے۔
سرائیکی خطہ میں سندھ اور چناب بڑے دریا گزرتے ہیں جو اکثر اوقات سرائیکی خطہ کیلئے تباہی اور بربادی کا باعث بنتے ہیں ۔قدرتی آفات سے بچنے کیلئے سرائیکی خطہ میں کوئی موئثر اقدامات نہیں کیے جاتے۔
تخت لاہور سے بارہ کروڑ بارہ لاکھ آبادی کا صوبہ سنبھالا نہیں جاتا۔ اس کا واحد حل یہ ہے کہ فوری طور پر سیاسی جماعتیں مل کر صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لائیں تاکہ دریاؤں کے قریب بڑی بڑی پناہ گاہیں اور ہسپتال بنائے جائے دور دراز علاقوں تک پہچنے کیلئے پختہ سڑکیں بنائی جائیں۔
قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے واضح اور موئثر لائحہ عمل بنایا جائے موجودہ صورتحال میں قومی اور صوبائی حکومتیں لوگوں کے نقصانات کا مکمل آزالہ کریں اور آئندہ لوگوں کی بحالی کیلئے بھرپور مالی امداد کی جائے تاکہ متاثرین آئندہ روزمرہ کی زندگی گزار سکیں اور مشکلات پر قابو پا سکیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان سرائیکی پارٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر مقصود لنگاہ نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی پاکستان سرائیکی پارٹی سرائیکی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنماء اور کارکنان بالخصوص رحیم یارخان ۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک دو روز میں پاکستان سرائیکی پارٹی کی مرکزی قیادت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیلاب متاثرین میں ضروری اشیاء خوردونوش تقسیم کریں گے۔
اس مظاہرے میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے ضلعی صدر ملک فہیم آرائیں۔ ملک یعقوب وینس۔ سٹی صدر ملک ناصر۔ مرید عباس لنگاہ ۔خالد نواز راہی۔ ماجد بھٹی۔ عبدالحمید بلوچ۔ ملک شعیب اڑول ۔ اور دوسرے مرکزی رہنماوں کے علاوہ سابق صدر سرائیکی سٹوڈنٹس فیڈریشن اعجاز خان آف کوٹلہ تولے خان نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button