ن لیگ ملتان میں نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کر کے پارٹی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ چوہدری اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ

ن لیگ ملتان میں نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کر کے پارٹی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ چوہدری اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ
ملتان (سوسائٹی نیوز)
مسلم لیگ ن پی پی 215 کے سیکرٹری جنرل و سابق چیئرمین یوسی 11 چوہدری اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب ورکرز کنونشن پر مبارک باد پیش ھے تاھم ایک بات گوش گزار کرنا چاھتا ھوں کہ ملتان کے مقامی ہوٹل میں ٹکٹ ھولڈرز کی میٹنگ میں آپ کی طرف سے صوبائی حلقہ جات بالخصوص ملتان شہر کے صوبائی حلقوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو مدعو نہیں کیا گیا اور آن کے نام شامل نہیں کیئے تاکہ پارٹی کی اصل صورتحال کو آپ سے مخفی رکھا جا سکے اور سب اچھا کی رپورٹ دی جا سکے ۔

ملتان میں جتنے بھی ٹکٹ ھولڈرز ھیں بدقسمتی سے اتنے ھی پارٹی کے گروپس ھیں جو لمحہ فکریہ ھے۔ اگر آپ ملتان شہر میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پھر تنظیموں کے ذمہ داران اور عہدیداران ایسے افراد بنانے جائیں جنہیں ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ٹکٹس نہ دیئے جائیں تو بہتری کی امید ھے اور مسلسل شکست کھانے والوں کو بھی امیدوار نہ بنائیں پارٹی کو مضبوط بنائیں۔