پی ڈی ایم،پی پی،پی ٹی آئی ٹرائیکا بری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے۔ راو محمد ظفر

پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا بری طرح ایکسپوز ہوچکا: راو محمد ظفر
مہنگائی کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاج کی کال، یوتھ کی صوبائی کونسل سے خطاب
ملتان ( سوسائٹی نیوز )
جماعت اسلامی یوتھ کی صوبائی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا کہ جے آئی یوتھ کا مقصد جماعت اسلامی کو ہر میدان اور ہر سطح پر قوت اور توانائی دینا ہے ، جماعت اسلامی تاریخ کی بدترین مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں آٹے کے حصول کے لیے لائنیں لگی ہیں، پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا بری طرح ایکسپوز ہو گیا، تینوں کے ہاں سکینڈلز،گالم گلوچ کی سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں، عوام حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو آزمائی ہوئی پارٹیوں سے جان چھڑانا ہو گی، کیونکہ ان تمام مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے، ہر سطح پر ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھائیں ، مہنگائی کے خلاف صوبہ بھر میں کارکنان کو احتجاج کی بھی کال دی، اس موقع پر جماعت اسلا می یوتھ کے مرکزی صدر رسل خان بابر ، صوبائی صد ر عبدالرحمن سمیت صوبہ بھر سے جے آئی یوتھ کے ضلعی عہدے داروں نے شرکت کی ۔