صدر مملکت نے سمری پر دستخط کر دیِے،جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بن گئے

لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات،
صدر پاکستان نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا 29 نومبر کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔