crossorigin="anonymous"> وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ - societynewspk

وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

“وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ”

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔

دارلحکومت ریاض میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

سعودی عرب کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات ہیں، سعودی عرب پاکستان میں 12ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جدید ریفائنری اورپیٹرو کیمیکل کمپلیکس قائم کرے گا۔جدید ریفائنری اورپیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان کا نومبر کے آخری ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button