حکومت پنجاب چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بجٹ کو فوری ریلیز کرے۔ خواجہ محمد جلال الدین رومی

ملتان (سوسائٹی نیوز)
مخیر حضرات کے ذریعے ہسپتال میں داخل نادار مریضوں کے 20 پیس میکر جلد فراہم کر رہے ہیں۔جن کی مالیت تیس لاکھ روپے ہے ۔ اسی طرح آنے والے دنوں میں جب بھی مستحق اور نادار مریضوں کو علاج معالجہ میں کسی قسم کی ضرورت ہو گی۔تو جنوبی پنجاب کے مخیر حضرات سب سے پہلے مدد کو آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ملتان کے چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ خواجہ جلال الدین رومی نے بیسویں اجلاس میں صدارتی خطاب میں کیا ۔
انھوں نے کہا ملکی معیشت کے اتار چڑھاو کے باوجود انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پوری تندہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ملتان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مجتبی علی صدیقی، جسٹس(ر)محمد ظفر یسین، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر اقبال ایم ایس ، معروف سماجی رہنما مہناز فرید شیخ، ،ڈائریکٹر فنانس ، خان ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر فرحان خان ڈاکٹر وقاص ڈاکٹر خبیب اور لاہور سے سیکرٹری صحت نے آن لائن شرکت کی۔
اجلاس سے چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ خواجہ جلال الدین رومی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ملتان سے اس وقت نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ بلوچستان اور سندھ سے آئے ہوئے ہزاروں مریض شفا پا رہے ہیں۔بلکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی محنت کی وجہ سے خطہ کا معیاری ھسپتال بن چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ملتان کا بورڈ آف مینجمنٹ ھسپتال میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے اور نئے بلاک کی تیزی سے تعمیر کے لئے اقدامات کررہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی ڈالرز کی دستیابی ہو گی۔ہم فوری طور پر انجیو پلاسٹی اور دیگر سامان کی خریداری کر لیں گے۔
چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر مجتبی علی صدیقی نے اجلاس میں بتایا کہ اس وقت چوھدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی خطہ میں خدمت کے حوالے سے قابل تقلید کام کر رہا ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہسپتال کا پورا عملہ بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ انھوں نے بتایا آج کے اجلاس کی خوش آئند خبر یہ ہے کہ بورڈ نے پرچیز آڈر کے تحت تمام پرچیز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ڈاکٹر مجتبی علی صدیقی نے چئیرمین بورڈ آف کارڈیالوجی خواجہ جلال الدین رومی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انھوں نے جس انداز سے ہماری سرپرستی کی ہے۔اس سے ہمیں مزید کام کرنے کا حوصلہ ملا ہے۔
چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہم ہسپتال میں ادویات، انجیو پلاسٹی اور سرجری کے سامان کی ترسیل کو رواں دواں رکھیں گے۔تاکہ مریضوں کا بروقت علاج ہو سکے۔اجلاس میں ڈاکٹر فرحان خان نے بتایا کہ انجیو گرافی مشینری اور دیگر سروسز کی اپ گریڈیشن اور بہتر مینجمنٹ کے لئے تین سال پرانے ریٹ پر معاہدے کئے گئے ہیں۔ جس سے سروسز کے معیار میں بہتری آئے گی۔
اجلاس کے آخر میں خواجہ جلال الدین رومی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ چوھدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ملتان کے بجٹ کو ریلیز کرے۔تاکہ ہسپتال میں زندگی کی ڈور کا سلسلہ بحال رہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مجتبی علی صدیقی نے بتایا کہ اے ڈی پی سکیم کے تحت پی آئی ٹی بی ہسپتال کو پیپر لیس بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔جس سے ہسپتال کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔اجلاس میں سابق ایم ایس ڈاکٹر فہیم اختر لابر کے بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی۔