crossorigin="anonymous"> پنجاب حکومت ماہ رمضان میں سستے بازاروں کو ختم نہ کرے اور عوام کو مزید ریلیف دے۔ کرامت علی شیخ - societynewspk

پنجاب حکومت ماہ رمضان میں سستے بازاروں کو ختم نہ کرے اور عوام کو مزید ریلیف دے۔ کرامت علی شیخ

پنجاب حکومت ماہ رمضان میں سستے بازاروں کو ختم نہ کرے اور عوام کو مزید ریلیف دے۔ کرامت علی شیخ

ملتان (سوسائٹی نیوز )

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ماہ رمضان المبارک میں سستے رمضان بازار ختم کرنے کی بجائے افسران پر نظر رکھے اور غریب عوام کو ریلیف دے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں لیکن ان کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا سستے رمضان بازار ختم کرنے، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے، بجلی مہنگی کرنے جیسے فیصلے کئے جارہے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ دنوں مزید اضافہ کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں ہوشر با اضافہ ہوا جس کی وجہ سے آج غریب شہری سبزی بھی نہیں خرید سکتا جہاں پیاز کی فی کلو قیمت دو سو روپے تک جہاں پہنچی ہووہ کیسے غریب شہری خرید پائے گاسستے رمضان بازار وں کا فی الفور اجراء کیا جائے اور رمضان بازاروں میں ففٹی پرسنٹ پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش و صرف فراہم کی جائیں بلکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیں جو غریب عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اسی طرح وفاقی حکومت بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے ایسا نہ ہوکہ غربت کے ہاتھوں تنگ غریب سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button