crossorigin="anonymous"> ملتان کے دورے کا مقصد سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنا ہے،مسعود فیبرک کا معیار عالمی اداروں کے عین مطابق ہے۔ جرمن سفیر انفریڈ گرنناس کا خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات میں اظہار خیال - societynewspk

ملتان کے دورے کا مقصد سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنا ہے،مسعود فیبرک کا معیار عالمی اداروں کے عین مطابق ہے۔ جرمن سفیر انفریڈ گرنناس کا خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات میں اظہار خیال

ملتان کے دورے کا مقصد سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنا ہے،مسعود فیبرک کا معیار عالمی اداروں کے عین مطابق ہے۔

جرمن سفیر انفریڈ گرنناس کا خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات میں اظہار خیال

 (ملتان(سوسائٹی نیوز

   برصغیر کا ایک قدیم شہر ہونے کے ناطے ملتان کی تاریخ و ثقافت بہت پرانی ہے۔ یہاں کے مزارات کی فن تعمیر اس شہر کے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ میں ان مزارات اور ان میں مدفن اولیاء کرام و صوفیاء کے واقعات سن کر بہت متاثر ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں جرمنی کے سفیر انفریڈ گرنناس نے ملک کے نامور صنعت کار اور سابق صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان و ڈیرہ غازی خان خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات میں کیا۔انھوں نے کہا جرمنی نے گیارہ سال بعد پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کی ۔جس میں ملتان کے مسعود میٹرو مال میں میٹرو سٹور کا آغاز شامل ہے ۔جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی۔ کہ جرمنی آج بھی ملتان میں سرمایہ کاری کے فیصلے کو سراہتا ہے ۔

 خواجہ جلال الدین رومی نے کہا جرمنی نے پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے ہمشیہ سپورٹ کیا۔ جس کے اثرات ملکی معیشت میں دیکھنے کو ملے۔جس طرح جرمن پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اسی طرح امید ہے دیگر یورپی ممالک بھی پاکستان پر اعتماد کریں ۔ تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی معاشی بحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں پاکستان کو جی ایس پی پلس دلانے کے لیئے جرمنی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اب 2023 میں جی ایس ٹی کی مدت ختم ہو جائے گی۔اس کی دوبارہ توسیع کے لئے یورپی یونین سے درخواست کروں گا۔کہ جلد از جلد توسیع کے لئے ورکنگ مکمل کریں۔ تاکہ پاکستان کے کاروباری ادارے اس بارے میں مطمئن ہو سکیں۔

  پاکستان میں جرمنی کے سفیر انفریڈ گرنناس نے ملاقات میں کہا ملتان کے دورے کا مقصد سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنا ہے۔ اسی طرح جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں نئے منصوبوں کیلئے آگاہئ بھی دے رہے ہیں۔تاکہ سی پیک کے اثرات سے پوری دنیا کے ساتھ جرمنی بھی فائدہ اٹھا سکے۔

خواجہ جلال الدین رومی نے کہا 21 ویں صدی میں سیاسی تعلقات کے ساتھ معاشی تعلقات بھی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ ہم سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنا رہے ہیں۔ہم ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے معاشی سفارت کاری پر بھی سرگرم ہیں، تاکہ کاروبار کے نئے مواقع تلاش کر سکیں۔پاکستان کے جنوبی پنجاب میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے ، انڈسٹریز لگ رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں ملتان کمرشل کاروبار کا مرکز ہو گا۔ جس سے تمام ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا ہمارے ملک میں زیادہ طرح آبادی نوجوانوں کی ہے۔ جب بھی نئی حکومت طاقت میں آئے گی تو اس کے لیے سرکاری ملازمت دینا اور ان کو تنخواہیں دینے کا مسئلہ ہو گا۔ اس لیئے ہم نجی سیکٹر پر توجہ دے رہے، تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور عوام کو باعزت روزگار فراہم کر سکیں۔

 جرمنی میں پاکستان کے سفیر انفریڈ گرنناس نے مسعود فبیرک لمیٹڈ کے دورے کے دوران کہا کہ میں مسعود فبیرک کا معیار عالمی تقاضوں کے مطابق ہے۔جس کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ جنوبی پنجاب میں ان کے کاروباری ادارے دنیا کے کسی بھی بڑے کاروباری ادارے سے کم نہیں ۔ جرمن سفیر انفریڈ گرنناس نے جلال الدین رومی فاونڈیشن کی سماجی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور نادار طبقات کو اشیاء خورد ونوش کی فراہمی سے معاشرے کے طبقاتی فرق میں کمی آئے گی۔

 خواجہ جلال الدین رومی نے جرمن سفیر انفریڈ گرنناس کو بتایا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تجارتی تعلقات میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس مقصد کیلئے پاکستان جرمنی کے تعاون سے ملک میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔ کیونکہ جرمنی اور پاکستان کے تعلقات دوستانہ اور کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ جو آنے والے دنوں میں بتدریج مضبوط ہونگے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button