crossorigin="anonymous"> ملتان میں تیار ہونیوالے رومی فیبرک کے کپڑے کی مصنوعات کا معیار عالمی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کا رومی فیبرک کے دورہ کے موقع پر خواجہ جلال الدین رومی سے اظہار خیال - societynewspk

ملتان میں تیار ہونیوالے رومی فیبرک کے کپڑے کی مصنوعات کا معیار عالمی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کا رومی فیبرک کے دورہ کے موقع پر خواجہ جلال الدین رومی سے اظہار خیال

ملتان میں تیار ہونیوالے رومی فیبرک کے کپڑے کی مصنوعات کا معیار عالمی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کا رومی فیبرک کے دورہ کے موقع پر خواجہ جلال الدین رومی سے اظہار خیال

ملتان(سوسائٹی نیوز)

ملتان آ کر اس بات کا احساس ہوا ہے کہ یہاں پر تیار ہونے والی کپڑے کی مصنوعات کا معیار عالمی تقاضوں کے مطابق ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر مصنوعات کی تیاری میں اعلی قسم کا خام مال استعمال کیا جاتا ہے ۔ منفرد رنگوں کا انتخاب کپڑے کو خوبصورت بنا دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے رومی فبیرک ملتان کے دورے کے دوران کیا۔انھوں نے کہا رومی فبیرک کی مصنوعات اتنی معیاری ہیں کہ اسے ہم دنیا کی کسی بھی اچھی مصنوعات کے مقابلے میں پیش کر سکتے ہیں۔

خواجہ جلال الدین رومی نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کو بتایا کہ ہم گزشتہ سات عشروں سے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم جدید سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پوری دنیا میں اپنی مصنوعات بھجوا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ہم آسٹریلیا کی زرعی ٹکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم کپاس اور دیگر زرعی شعبوں کو ٹیکنیکل طور پر مزید بہتر کر سکیں۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے کہا میرے ملتان کے دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم جنوبی پنجاب کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقات کر سکیں اور ان کو آسٹریلیا میں دستیاب مختلف سہولیات کی آگاہی دے سکیں۔

ملاقات میں خواجہ جلال الدین رومی نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز اور پولیٹیکل سیکرٹری کو جلال الدین رومی فاونڈیشن کے منصوبوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی منصوبوں کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں غریب و نادار طبقات میں راشن کی فراہمی اور ریلوے اسٹیشن پر قلیوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔یہ وہ طبقات ہیں۔جن پر جلال الدین رومی فاونڈیشن نے خطے پہلی مرتبہ کام کیا ہے۔اس کے علاوہ جلال الدین رومی نے انھیں بتایا کہ ہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زندگی کو معمول کے مطابق لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔جس خشک خوارک اور ادویات کی فراہمی سرفہرست ہے۔اس پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے فاونڈیشن کے خدمت خلق منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔اور لوگوں کا معیار زندگی جلد بہتر ہو سکے گا۔ملاقات میں پاکستان میں آسٹریلیا کی پولیٹیکل سیکرٹری بھی موجود تھیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button