crossorigin="anonymous"> تحریک انصاف کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری - societynewspk

تحریک انصاف کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری

تحریک انصاف کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر جلسوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پارٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔ عمران خان ملک کے17شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

شیڈول کے مطابق 21 اگست اتوار کو راولپنڈی میں، 24اگست بروز بدھ کو ہری پور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہو گا۔ 26 اگست بروز جمعہ کراچی میں عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اسی طرح 27 اگست ہفتہ کو سکھر میں، 28اگست بروز اتوار کو پشاور میں پی ٹی آئی کاجلسہ ہو گا۔ 29 اگست بروز پیر جہلم میں، 31اگست بروز بدھ کو اٹک میں پی ٹی آئی کاجلسہ ہو گا۔

یکم ستمبر بروزجمعرات کو سرگردھامیں، 2 ستمبر بروز جمعہ کو گجرات میں پی ٹی آئی کاجلسہ ہوگا. 3 ستمبر بروز ہفتہ کو بہاولپور میں، 4ستمبر بروز اتوار کو فیصل آباد، 6 ستمبر بروز منگل کو مردان میں، 7ستمبر بروز بدھ کو بہاولنگر، 8 ستمبر جمعرات کو ملتان میں، 9 ستمبر بروز جمعہ کو شیخوپورہ، 10 ستمبر بروز ہفتہ کو گجرانوالہ میں، 11ستمبر بروز اتوار کو کوئٹہ میں جلسہ ہوگا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button