ملتان میں سماجی خدمات،صحت عامہ اور صاف پانی کے منصوبوں پر جلال الدین رومی فاونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ گورنر پنجاب انجنیئر بلیغ الرحمن

لاہور (سوسائٹی نیوز)
جنوبی پنجاب کے تعلیمی، سماجی، سیاسی اور صحت عامہ کے مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہے۔کہ ہم عام آدمی کا معیار زندگی بہتر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو دنیا وآخرت میں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب انجئیر بلیغ الرحمن نے گورنر ہاؤس لاہور میں معروف صنعت کار و بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سنڈیکیٹ رکن اور چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ملتان خواجہ محمد جلال الدین رومی سے خصوصی ملاقات کیا۔
انھوں نے کہا کہ میرا تعلق چونکہ جنوبی پنجاب کے اس گھرانے سے ہے۔جو علاقے میں معیاری تعلیم، بہتر صحت، صاف پانی کی فراہمی جیسی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر گزشتہ پانچ عشروں سے زیادہ کام کر رہا ہے۔اسی طرح ملتان میں سماجی خدمات، صحت عامہ کے منصوبوں اور صاف پانی کے منصوبوں پر جلال الدین رومی فاونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
ملاقات میں خواجہ محمد جلال الدین رومی نے گورنر پنجاب انجئیر بلیغ الرحمن کو بتایا کہ اس وقت صرف ملتان میں ہماری فاونڈیشن 22 پانی کے پلانٹس چلا رہی ہے۔جس روزانہ ہزاروں افراد فیض یاب ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ ملتان ریلوے اسٹیشن، شہباز شریف ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال میں مریضوں کو روزانہ کھانا مہیا کیا جاتا ہے۔جس سینکڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔
- خواجہ جلال الدین رومی نے گورنر پنجاب کو مزید بتایا کہ ہم اس وقت زراعت پر تحقیق کروا رہے ہیں۔تاکہ مستقبل میں زراعت کے ذریعے معاشی ترقی کے حوالے منصوبوں پر کام کیا جا سکے۔
اس پر گورنر پنجاب انجئیر بلیغ الرحمن نے کہا کہ میں نے پورے پنجاب کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو کہا ہے کہ تعلیمی معیار بہتر بنانے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تحقیق کے معیار کو بہتر کیا جائے۔تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں تعلیم اپنا کردار ادا کر سکے۔