crossorigin="anonymous"> فروغ میلاد کی جدوجہد عظیم سعادت ہے،ملتان کے میلادیوں کے تمام مسائل حل کرائیں گے۔ مرزا ارشد القادری - societynewspk

فروغ میلاد کی جدوجہد عظیم سعادت ہے،ملتان کے میلادیوں کے تمام مسائل حل کرائیں گے۔ مرزا ارشد القادری

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام آستانہ بدریہ پر منعقدہ ”میلاد کنونشن“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری نے کہا کہ فروغ میلاد کی جدوجہد اہل ایمان کیلئے ایمان کی تازگی اورقلوب کے اطمنان کا باعث ہے۔یہ جدوجہد عظیم سعادت ہے،ملتان کے میلادیوں کے تمام مسائل حل کروائیں گے۔متحدہ میلاد کونسل نے اپنے قیام کے روز اول سے لیکر آج تک فروغ میلاد کے مقدس مشن کو جاری رکھا ہوا ہے،ملتان میں میلاد منانے والوں کا یہ سب سے بڑا اتحاد ملک بھرمیں اپنی مثال آپ ہے۔ماہ ربیع الاول میں جشن ولادت عظیم الشان تیاریوں کے ساتھ منائیں گے۔

میلاد کنونشن میں متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری،سیکرٹری جنرل راؤ عارف رضوی،بانی رکن الدین حامدی،پیر افضل فرید چشتی،قاری توفیق حامدی،علامہ سعیداختر قادری،میجراقبال چغتائی،پیر غلام جیلانی نقشبندی،حکیم ذیشان سیفی،پیر مظہر صدیق چشتی،پیرمظہر شاہ نقیبی،قاری تنویر سعیدی،محبوب علی قادری،شیخ صلاح الدین،ملک امجد بھٹہ،صاحبزادہ کامران عالم نقشبندی،ملک اے ڈی بھیں،شفقت طلال تاشفین،صاحبزادہ فیصل وارثی،پیر ساجد قادری،پیر احسان الحق بخاری،قاری عبدالرؤف سعیدی،فیض امام قمری،راجہ ظفر کیانی،حافظ صدر رضا سعیدی،ملک قیصر اعوان،قاری مختار سواگ،ندیم انصاری،حافظ محمد رمضان،ملک فاروق اعوان،محمد سلطان قادری،عبدالحمید بدری،شاہد اکرام حامدی،غلام حسین فریدی،دانش مرزا اوردیگرنے شرکت کی۔

متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ اپنے پیارے نبی کی ولادت کا جشن منانا کائنات انسانی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔رکن الدین حامدی اورراؤ عارف رضوی نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل محبتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے،جو اپنی خوشبو بکھیرتا رہے گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button