crossorigin="anonymous"> بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی کے قتل کے تمام مجرمان کو رہا کر دیا - societynewspk

بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی کے قتل کے تمام مجرمان کو رہا کر دیا

نئی دہلی(سوسائٹی نیوز)

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی قتل کے تمام 6 مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے اعلیٰ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے راجیو گاندھی کے قتل کیس میں گرفتار مجرموں کو 33 برس بعد رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

بھارتی عدالت نے مئی میں راجیو گاندھی قتل کے مجرم پیرا ریولن کی رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ تامل ناڈو حکومت نے بھی راجیو گاندھی قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کی رہائی کی سفارش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گانگریس نے سپریم کورٹ کے حکم کو ناقابل قبول قرار دے دیتے ہوئے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس بی آر گاوئی اور جسٹس ناگارتنا کی بینچ نے کہا کہ تامل ناڈو حکومت نے ان مجرموں کی رہائی کی سفارش گورنر کو بھیجی تھی لیکن گورنر نے ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا گورنر کی جانب سے مجرموں کی رہائی کا فیصلہ لینے میں غیر معقول تاخیر ہوئی، اس لیے سپریم کورٹ نے آرٹیکل 142 کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیراریولن کی رہائی کا حکم دیا تھا اور اب مشاہدہ کیا کہ پیراریولن کیس میں دیا گیا حکم ان مجرموں پر بھی لاگو ہوتا ہے، اس لیے انہیں بھی فوری رہا کیا جائے۔

پیراریوالن کیس میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ گورنر ریاستی حکومت کی سفارش کو قبول کرنے کے پابند ہیں۔ عدالتی حکم کے بعد نلنی، روی چندرن، مروگن، سنتھن، جے کمار اور رابرٹ پائس کو رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پیراریولن سابق بھارتی وزیراعظم کے مبینہ قاتلوں میں سے ایک تھا جسے رواں سال مئ میں رہا کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ راجیو گاندھی کو 21 مئی 1991 کو تامل ناڈو میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم گروپ کی ایک خاتون خودکش بمبار نے قتل کر دیا تھا، حملے 14 دیگر افراد بھی مارے گئے تھے۔

اس کیس میں ابتدائی طور پر 7 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی، بعد ازاں 7 میں صرف 4 کی سزائے موت برقرار رکھی گئی تاہم ان میں سے بھی 3 کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا جب کہ 19 دیگر ملزمان کو رہا کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو1991 میں تامل ناڈو میں تامل علیحدگی پسند خاتون نے خود کش دھماکے میں قتل کر دیا تھا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button