crossorigin="anonymous"> مقامی حکومتوں کے نظام کو فوری بحال کیا جائے۔ام کلثوم سیال - societynewspk

مقامی حکومتوں کے نظام کو فوری بحال کیا جائے۔ام کلثوم سیال

میرہزارخان (سوسائٹی نیوز)

حالیہ سیلاب میں خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں انکی ضروریات اور مسائل کو سمجھنے کیلئے مقامی حکومتوں کے نمائندے خصوصاً خواتین کونسلرز کی موجودگی نہایت اہم ہے ان خیالات کا اظہار سماجی تنظیم سائیکوپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سابق ممبر ضلع کونسل میڈم ام کلثوم سیال نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام کو فوراً بحال کیا جائے کیونکہ دیہاتوں میں بسنے والے لوگوں کی بلدیاتی نمائندوں تک موثر رسائی مقامی قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل اسی سے مشروط ہے پاکستان میں 2023 الیکشن کا سال ہے اور اس لئے 2023 میں قومی، صوبائی اور مقامی انتخابات بروقت کروائے جائیں تاکہ موجودہ صورتحال سے دوبارہ بحالی اور آئندہ موسمیاتی تبدیلیوں کی بنیاد پر متوقع آفات سے نمٹنے کی بہتر منصوبہ بندی کے عمل کی فیصلہ سازی میں پاکستان میں ہر سطح کی قیادت کی شمولیت یقینی ہو سکے اور ایک یا دو دنوں میں تینوں سطح کے الیکشن کرانے سے ملکی وسائل کی بچت بھی یقینی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائشی خاندانوں کی مکمل بحالی ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے جس میں اسکولوں ، ہسپتالوں اور عوام کی رہائش گاہوں کی بحالی شامل ہے اس کام کی بہتر نشاندھی کرنے دوبارہ تعمیر کرنے، وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مقامی حکومت کے نمائندے اور دیہی خواتین رہنما اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

  • انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر ہم تجدید کرتے ہیں کہ تمام صوبوں میں دیہی رہنما خواتین بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گی
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button