crossorigin="anonymous"> حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری کی تعلیمات پوری امت امسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ شبیر قائم خانی - societynewspk

حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری کی تعلیمات پوری امت امسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ شبیر قائم خانی

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے دورہ ملتان کے موقع پر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری پر حاضری دی اور ملک وقوم کی سلامتی،ترقی وخوشحالی کے لیے دعا کی اس موقع پر پی ایس پی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ،مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما الحاج اشرف قریشی ودیگر بھی موجود تھے ۔

شبیر قائم خانی نے کہا کہ اولیاء اللہ نے آپس میں اتحاد،اخوت اور امن سلامتی کا درس دیا۔ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کی تعلیمات پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں اور دنیا وآخر ت میں کامیابی کا زینہ ہیں ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے اور یہاں کے بسنے والے لوگ ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں آپ نے برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی تبلیغ کی اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ مسلمان ہوئے۔

 

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین شبیر قائم خانیحضرت شاہ شمس تبریز سبزواری پر حاضری کیبعدملک وقوم کی سلامتی،ترقی وخوشحالی کے لیے دعا کررہے ہیں جبکہصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ، الحاج اشرف قریشی ودیگر موجود ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button