کتب بینی کا رحجان اور مشاعروں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔سلیم ناز،صابر انصاری، سہیل عابدی

- کتب بینی کا رجحان اور مشاعروں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے
انصار ادب اور دستک فورم کے زیراہتمام منعقدہ مشاعرے میں سلیم ناز صابر انصاری اور سہیل عابدی کا اظہار خیال
ملتان( سوسائٹی نیوز)
موجود دور میں کتب بینی کے رجحان کے ساتھ ساتھ مشاعروں کے فروغ کی بے حد ضرورت ہے نئے شعراء مشاعروں کا رخ کریں یہ ان کے لئے بہترین تربیت گاہ ہیں ادبی تقریبات کی بدولت معاشرے میں ادب پھلتا اور پھولتا ہے جس کی بنیاد پر مثبت رجحانات کو فروغ ملتا ہے اس لیے ایسی تقریبات کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار نامور صحافی شاعر، ادیب اور کالم نگار سلیم ناز اور معروف شاعر صابر انصاری نے انصار ادب اور دستک فورم کے زیراہتمام منعقدہ محفل مشاعرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا
مشاعرے کی صدارت سلیم ناز نے کی جبکہ سید سہیل عابدی مہمان خصوصی تھے راؤ وحید اسد،کیف صحرائی اور مہراجمل خاموش نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی
محفل مشاعرہ میں نامور شعراء ارشاد العصر جعفری، احمد مسعود قریشی،تانیاعابدی،غفور بلوچ ،عرفان حیدر جعفری، سعدیہ رباب اشتیاق احمد شاہد، محمد جمیل ہاشمی، صابر حسین ساقی، پرویز منیر، راحت امیر خان نیازی،جاوید یاد، سید نعیم کاظمی، بشیر ملتانی،رضوانہ تبسم درانی،چوہدری لیاقت علی انصاری،مدثرثمن و دیگر نے کلام پیش کیا جبکہ اس موقع پر سماجی شخصیات عامر شہزاد صدیقی، ارشد حسین ارشد،منصور اعوان، ضیاء انصاری پروفیسر نصرت محمود سمیت حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نصار ادب اور دستک فورم کے زیراہتمام منعقدہ محفل مشاعرہ میں سلیم ناز،سہیل عابدی،راؤ وحید اسد،صابر انصاری ،مہر اجمل خاموش، کیف صحرائی، غفور بلوچ ،جاوید یاد، پرویز منیر ،ارشادالعصر جعفری، راحت امیر خان نیازی، صابر حسین ساقی، عزیر سلیم و دیگر شعراء کلام پیش کر رہے ہیں